اولاد کی تربیت



اللہ رب العزت ہمیں اپنی اولاد کی صحیح تربیت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین

خد را اولاد کی تربیت و نشو نما میں سعی و کوشش کرے

#اولاد_کی_تربیت_کیسے_کریں___؟

بیوی❣رانی یا نوکرانی__؟

ایک چیز جو ہمارے معاشرے میں بہت زیادہ ہے، وہ یہ کہ بہت سے مرد حضرات اپنی بیویوں کو نوکرانی بناکر رکھتے ہیں۔ شخصیت کے وقار کے ساتھ مرد اپنی مردانگی رکھے بہت اچھی بات ہے۔ اللہ رب العزت نے اس کو بڑا بنایا ہے لیکن دوسروں کو بلا وجہ تنگ کر کے رکھنا یہ بات بہت غلط ہے۔

یہاں سوچ کا فرق ہے کہ تربیت کرنے والی کو آپ نے کیا بنا کر رکھا ہے۔۔۔۔۔۔؟

ایک مرد تو وہ ہے جو خود کو حاکم بنا کر رکھتا ہے اور بیوی کو اپنے پاؤں کی جوتی بنا کر رکھتا ہے نوکرانی سمجھتا ہے اس کو وہ ماحول نہیں دیتا کہ وہ اپنی اولاد کی تربیت کر سکے اور خود بھی اپنے اولاد کو وقت نہیں دیتا جبکہ اس کا رویہ یہ ہوتا ہے کہ جب بچے سے کوئی غلطی ہوجائے تو سب سے پہلے بیوی ہی کو کوسنا شروع کرتا ہے کہ تم نے یہ کیسی تربیت کی۔

دوسرا مرد وہ ہے جو اپنی بیوی کو عزت دیتا ہے محبت دیتا ہے وقار دیتا ہے نوکرانی نہیں بلکہ رانی بنا کر رکھتا ہے۔ خود بھی اپنے بیوی بچوں کو وقت دیتا ہے اپنی اولاد کو تربیت کرنے والا ماحول دیتا ہے۔ بچے سے کوئی غلطی ہوتی ہے تو اس پر دونوں بیٹھ کر سوچتے ہیں۔

#فرق:-
دونوں میں فرق یہ ہے کہ پہلے والے میں آپ کی اولاد کی تربیت نوکرانی کر رہی تھی جبکہ دوسرے میں آپ کی اولاد کی تربیت مہارانی کر رہی ہے تو بچے کی تربیت بھی نوکرانی یا مہارانی والی ہوگی۔ اب آگے یہ ہمارا کردار ہے کہ ہم کیا چاہتے ہیں کہ ہماری اولاد کی تربیت کون کرے نوکرانی یا مہارانی۔

👈ہماری اولاد کی تربیت کون کر رہا ہے__؟
1:- ہماری اولاد کی تربیت میڈیا کر رہا ہے۔
2: انٹرنیٹ کر رہا ہے ۔
3:- ویڈیو گیم کر رہا ہے ۔
4:- ٹی وی کر رہا ہے ۔
5:- کارٹون کر رہا ہے ۔
6:- میوزک کر رہا ہے ۔
7:- موبائل فون کر رہا ہے ۔

#وجہ:-
ہمارے پاس اپنی اولاد کے لیے وقت نہیں ہے ۔

#نقصان:-
بچوں کی تربیت میں ہی دین سے دوری ہمیں ہماری بنیاد سے ہٹایا جارہا ہے وہ لوگ پوری طاقت لگا رہے ہیں، وقت لگارہے ہیں ہمارے بچوں کو دین سے دور کرنے کے لیے لیکن افسوس کہ ہمارے پاس وقت نہیں ہے کہ ہم اپنی اولاد کی تربیت کرسکیں
آمین
 

NAJAF ALI
About the Author: NAJAF ALI Read More Articles by NAJAF ALI: 22 Articles with 26371 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.