|
|
طلاق ایک ایسا لفظ ہے جس کو سن کر ہی لگتا ہے کہ دنیا
میں کوئی بہت بڑا طوفان آیا ہو۔۔۔لیکن ہمارے ڈراموں میں اس لفظ کو اتنا عام
کردیا گیا ہے کہ اس کی حیثیت معمولی ہوگئی ہے۔۔۔پاکستانی کئی ڈراموں میں
بات بے بات طلاق دینے کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے جو ایک حد تک تو برداشت تھا
لیکن اب ناقابل برداشت بن چکا ہے۔۔۔۔ |
|
جلن |
ڈرامہ جلن اپنے آخری انجام کی طرف بڑھ رہا ہے لیکن اس کی
کہانی کو آگے بڑھانے کے لئے بھی طلاق جیسے شدید لفظ کا ہی استعمال کیا
گیا۔۔۔جہاں اسفند اپنی پہلی بیوی کو طلاق دے کر اس کی بہن سے شادی کرتا
ہے۔۔۔اور طلاق بھی ایسے دیتا ہے کہ جیسے وہ کوئی انتہائی بری عورت ہو۔۔۔یہ
حقیقت ہے کہ کہانی کو آگے لے جانے کے لئے اور نیشا کو انجام تک پہنچانے کے
لئے مینو کو راستے سے ہٹانا ضروری تھا لیکن طلاق سے پہلے بھی مار کر کیا جا
سکتا تھا۔۔۔طلاق دلوا کر اس کی عزت نفس کو ختم کرکے پھر مارنا کافی تکلیف
دہ لگا |
|
|
محبت تجھے الوداع |
اس ڈرامہ میں بیوی ہی اپنے شوہر کی دوسری شادی کرواتی ہے
کیونکہ اسے پیسوں کا لالچ ہوتا ہے ۔۔۔میاں اتنے معصوم ہوتے ہیں کہ اپنی
بیوی کے اس لالچ کی انتہاؤں کو ہی نہیں سمجھ پاتے اور بڑے انکار کے بعد
دوسری شادی کر ہی لیتے ہیں۔۔۔پھر آغاز میں کوشش کرتے ہی کہ کوئی بگاڑ پیدا
نا ہو لیکن ایک میان میں دو تلواریں رکھنا مشکل ہو جاتا ہے اور پھر جب ان
پر انکشاف ہوتا ہے کہ مجھے پیسوں کی خاطر شادی کے لئے مجبور کیا گیا اور
دوسری بیوی نے بھی پیسے دے کر ہی میرا پیار حاصل کیا تو وہ دلبرداشتہ ہو کر
دونوں بیویوں کو طلاق کا پروانہ دے کر چلے جاتے ہیں۔۔۔یعنی کوئی مصالحت کی
گنجائش ہی نہیں۔۔۔ |
|
|
نند |
ڈرامہ نند نے بھی بے تحاشا مقبولیت حاصل کی اور ابھی بھی
کر رہا ہے لیکن اس میں بھی طلاق کو ہر مسئلے کا آخری حل ہی بتایا
گیا۔۔۔جہاں ایک بہن اپنے بھائی کے دل میں بدگمانیاں پیدا کر کے اپنی بھابھی
کو ایک سازش کے تحت پھنسا تی ہے اور پھر اپنے بھائی کو جذباتی کردیتی ہے کہ
وہ اپنی بیوی کو طلاق دے دیتا ہے۔۔۔بھائی کی عقل گھٹنوں میں دکھانا کیا
ضروری تھی جہاں طلاق کے علاوہ کوئی اور صورت رکھی ہی نہیں گئی سمجھوتے کی۔۔۔ |
|
|
گھسی پٹی محبت |
ایک اچھے اسکرپٹ کے ساتھ آگے بڑھتا یہ ڈرامہ یوں تو اپنی
کہانی کے حساب سے بہترین ہے لیکن اس میں بھی ایک نوجوان لڑکے کو محبت ارو
دوستی کے فرق کو سمجھنے میں انتہائی بھلا دکھایا گیا کہ وہ اپنی دوستی کو
برقرار رکھنے کے لئے اپنی بیوی کو فون پر ہی طلاق دے دیتا ہے اور اس کے لئے
یہ بات اتنی بڑی بھی نہیں۔۔۔ |
|