|
|
میاں بیوی کی محبت تو ان کے اطوار سے ان کے انداز سے ہی
پتہ چل جاتی ہے لیکن اچھا لگتا ہے جب وہ ایک دوسرے کے پہناوں میں اس بات کا
خیال رکھیں کہ رنگوں کا ہیر پھیر نا ہو۔۔۔پاکستانی شوبز انڈسٹری میں ایسی
بہت ساری جوڑیاں ہیں جو ایک جیسے رنگ پہنتے ہیں اور باقاعدہ منصوبہ بندی
کرکے تیار ہوتے ہیں |
|
بلال قریشی اور عروسہ
قریشی |
بلال قریشی اور عروسہ قریشی کی جوڑی کو انڈسٹری میں ان
کی محبت کی وجہ سے دو گنا زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔۔۔وہ ایک دوسرے کے جیسے
کپڑے تو پہنتے ہی ہیں لیکن ساتھ ساتھ اپنے بیٹے کو بھی اپنی ہی طرح تیار
کرتے ہیں تاکہ کچھ بھی الگ نا لگے ۔۔۔جب دل ایک ہیں تو پھر نظر الگ کیوں
دکھائی دیں۔۔۔ |
|
|
مانی اور حرا |
حال ہی میں مانی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی اور
حرا کی کچھ تصاویر شیئر کیں جس میں وہ دونوں جامنی رنگ کی شرٹ اور بھوری
پتلون میں ملبوس تھے اور کپڑوں میں ذرا بھی فرق نہیں تھا۔۔۔کوشش کی تھی کہ
اسٹائل بھی ایک جیسے رکھیں اور مانی نے اس تصویر کا عنوان بھی جڑواں رکھا
تھا۔۔۔جب دل جڑ گئے تو دکھائی لگ کیوں دیں۔۔۔ |
|
|
جویریہ اور سعود |
اداکارہ جویریہ اور سعود سالوں سے کپڑوں کے معاملات میں
ایک دوسرے سے مطابقت کا خاص خیال رکھتے ہیں اور خاص طور پر اگر کوئی تہوار
ہو تو پوری فیملی ایک ہی رنگ اور ایک ہی جیسے انداز کو اپناتی ہے۔۔۔جویریہ
سعود جب رمضان ٹڑانسمیشن کرتی تھیں تب بھی انہوں نے اپنے شوہر اور بچوں کی
آمد والے دنوں میں کپڑوں کے ایک جیسے ہونے کا خاص خیال رکھا۔۔۔ |
|