|
|
دلہن بننے کے بھی کچھ اصول ہوتے ہیں۔۔۔صرف زیور سے سج
جانا اور میک اپ سے بھر جانا ہی دلہن کو نہیں نکھارتا بلکہ اس کا دوپٹہ
لینے کا انداز اس کے ڈریس اور اس کے حسن میں چار چاند لگا دیتا ہے۔۔۔شوبز
کی کچھ اداکارائیں اپنی شادی کے موقع پر اس انداز سے دوپٹہ لیتی نظر آئیں
کہ ان پر سے نظر ہٹانا ہی مشکل ہوگئی۔۔۔ |
|
سارہ خان |
سارہ خان تو ہیں بھی بہت حسین لیکن جب بنیں
دلہن تو انہوں نے دلہن بننے کے سارے رواجوں کو سنبھالا۔۔۔صرف اپنے میک اپ،
کپڑوں اور جیولری پر ہی محنت نہیں کی بلکہ ان کا دوپٹہ لینے کا خاص انداز
عوام کے دل میں اتر گیا۔۔۔اپنے حسین جوڑے کو انہوں نے نا تو چھپایا اور نا
ہی دوپٹہ کو محض ایک نام کا حصہ بنایا۔۔۔سر پر بھی صحیح سے ٹکا تھا اور جسم
پر بھی برابر انداز سے رکھا تھا۔۔۔اس لئے انہوں نے اپنے شادی کے دن کو اور
یادگار بنادیا۔۔۔ |
|
|
صنم جنگ |
صنم جنگ کی شادی یوں تو کچھ سال پرانی ہوگئی لیکن لوگ آج
بھی ان کے دوپٹہ لینے کے انداز کو نہیں بھول پائے۔۔۔انہوں نے اپنے حسین
جوڑے کو کچھ اس طرح سنبھالا کہ دوپٹہ کی سیٹنگ نے اس میں مزید جان ڈال
دی۔۔۔پلو کو ہاتھ میں تھامے اور سر پر برابر انداز میں سجائے صنم جنگ ایک
حسین دلہن لگ رہی تھیں ۔۔۔ |
|
|
اقراء عزیز |
اقراء عزیز نے اپنے نازک وجود کو ایک بھاری سرخ جوڑے میں
بہت ہی حسین انداز میں ڈھالا اور دوپٹہ کو بھی خوب سنبھالا۔۔۔ان کا دوپٹہ
میک اپ آرٹسٹ وقار نے کچھ اس بہترین انداز میں سجایا کہ ایک الگ ہی روپ نظر
آیا۔۔۔معصوم سی صورت اور بھی معصوم لگ رہی تھی اور اقراء عزیز اپنے لال
جوڑے میں خوب سج رہی تھیں۔۔۔ |
|
|
سعدیہ غفار |
سعدیہ غفار نے اپنی شادی میں حسین جوڑا پہنا اور نیلے رنگ کے چوڑے بارڈر
والے دوپٹے کو انہوں نے باقاعدہ پھیلا کر اوڑھا اور ان کا انداز اتنا حسین
لگا کہ پورے جوڑے میں ہی جان آگئی۔۔۔گولڈن جوڑا اور اس پر نیلے رنک کا کام
سے بھرا ہوا دوپٹہ سعدیہ غفار نے بہترین انداز میں پہنا اور حسین بھی لگیں۔۔۔ |
|