یہ تو پہچانی ہی نہیں جا رہیں۔۔۔شرمیلا فاروقی کے ہیلووین میک اپ نے سب کو ڈرا دیا

image
 
ہیلووین کا تہوار خالص مغربی تہوار ہے جسے پاکستان کے بہت سارے لوگ نا تو اچھا سمجھتے ہیں اور نا ہی اپنے بچوں کو اس کی کوئی بھی ترغیب دیتے ہیں لیکن ہمارے شوبز ستارے اور سیاست کی دنیا کے کچھ نام اس تہوار کو منانے میں عید ، بکرا عید اور چودہ اگست کو بھی پیچھے چھوڑ دیتے ہیں۔۔۔
 
گزشتہ کئی سالوں سے باقاعدہ اس پارٹی کا اہتمام ہوتا ہے جہاں سب ڈراؤنے کرداروں کی شکل میں تیار ہوتے ہیں اور ایک دوسرے سے داد سمیٹتے ہیں اور پھر پوری رات پارٹی ہوتی ہے جہاں ایک دوسرے کو ڈرانے سے لے کر کھلانے پلانے تک کا انتظام ہوتا ہے۔۔۔
 
image
 
پچھلے سال بھی نادیہ حسین نے ایک گیٹ اپ کیا جس میں انہوں نے سب کو حیران کیا تھا۔۔۔اس بار یہی گیٹ اپ شرمیلا فاروقی نے کیا۔۔۔اس سے پہلے بھی وہ مناتی رہی ہیں مختلف کرداروں کے انداز میں لیکن اس والے گیٹ اپ میں ان کو پہچاننا ہی تھوڑا مشکل ہوا۔۔۔
 
image
 
شرمیلا فاروقی کے اس انداز کو جہاں کافی لوگوں نے تنقید کا نشانہ بنایا وہیں کچھ دوستوں نے ان کے اس انداز پر کافی پسندیدگی کا اظہار بھی کیا اور خود شرمیلا نے بھی باقاعدہ اس کی فوٹو شوٹ کروائی۔۔۔
YOU MAY ALSO LIKE: