|
|
پاکستانی میڈیا انڈسٹری میں ہر کچھ عرصے بعد نئے نئے
آرٹسٹس کی ایک لائن لگ جاتی ہے اور کچھ اپنا مقام بنا لیتے ہیں اور کچھ اس
کی کھوج میں ہی زندگی گزار لیتے ہیں۔۔لیکن کچھ ایسے آرٹسٹس ہیں جنہوں نے
اچھا کام بھی کیا اور کرتے رہے اور اب وہ اپنے دوسرے شوق اور محنت ک بنیاد
پر آگے بڑ ھ رہے ہیں۔۔۔ |
|
یہ وہ آرٹسٹ ہی جو اب میڈیا میں کم ہی نظرآتے ہیں لیکن
ان کا کام آج بھی ایک دم نیا ہے۔۔۔انہی میں سے ایک نام ہے جاناں ملک
کا۔۔۔جاناں نے بہت سارے ٹیلی ویژن پلے کئے اور اپنے معصوم چہرے کی وجہ سے
الگ ہی پہچان بنائی۔۔۔گذشتہ کچھ عرصے سے لوگ انہیں اسکرین پر یاد بھی کر
رہے ہیں لیکن جاناں کی زندگی میں اب بہت کچھ بدل چکا ہے۔۔۔ |
|
|
|
نعمان سے شادی کا وقت اور پھر اس کے بعد اچانک ہی
علیحدگی نے لوگوں پر یہ تاثر چھوڑا کہ شاید نعمان کے ساتھ جاناں نے مذاق
کیا اور پھر پلٹ گئیں۔۔۔کیونکہ انہوں نے یہ کام شور مچائے بغیر اور بہت ہی
آرام سے کیا اس لئے لوگوں کو لگا کہ جاناں کو اس بات سے کوئی فرق ہی نہیں
پڑتا۔۔۔لیکن ایسا نہیں۔۔۔عورت چاہے کسی بھی اسٹیج پر ہو۔۔۔اپنی شادی ختم
ہونے سے خوش نہیں ہوتی۔۔۔ |
|
|
|
وہ وقت بھی گزر گیا اور انہوں نے اپنے بیکنگ کے شوق کو
دوبارہ زندہ کیا اور اب ’’جاناں بیکس ‘‘ کے نام سے بزنس چلا رہی ہیں جہاں
وہ خود کیک، پیٹیس اور بیکری کا سامان بناتی ہیں اور ستاھ ساتھ باقاعدہ
کلاسز لیتی ہیں یہ سب سکھانے کی۔۔۔ |