|
|
شادی تو موقع ہے خوشی کا لیکن اس میں اور بھی محبتوں اور
مسرتوں کے رنگ بھر جاتے ہیں جب شوہر اور سسرال والوں کی محبت تحائف کی صورت
میں بھی نظر آجائے۔۔۔ہمارے پاکستانی ستارے بھی اس معاملے میں رہے خاصے خوش
قسمت |
|
عائشہ خان |
اداکارہ عائشہ خان نے اپنے شوہر کی خاطر یہ فیصلہ لیا کہ
وہ شادی کے بعد میڈیا انڈسٹری کو چھوڑ دیں گی اور انہوں نے جو کہا وہ کر کے
دکھایا بھی۔۔۔یوں تو ان کے سسرال والے ویسے بھی انہیں بے تحاشا چاہتے ہیں
لیکن ان کے دیئے جانے و الے تحٓئف اس بات کا ثبوت تھے کہ وہ بھی دل و جان
سے سب کچھ وارنے کو تیار ہیں۔۔۔شادی والے دن عائشہ خان کو سسرال سے تیس
لاکھ کا نیکلس ملا اور انہوں نے یہ قیمتی نیکلس پہنا بھی۔۔۔ |
|
|
ریما خان |
اداکارہ ریما خان کی خوبصورت کے صرف ان کے فینز ہی نہیں
بلکہ شوہر اور سسرال والے بھی دیوانے تھے۔۔انہوں نے نہایت چاہت سے ریما خان
کو اپنے گھر کا حصۃ بنایا اور ان کی ساس نے ایک خوبصورت گھر شادی کی رات
اپنی بہو ریما خان کو تحفے میں دیا اور شوہر کی طرف سے BMW گاڑی ملی۔۔۔ |
|
|
عاطف اسلم کی بیگم سارہ
بھروانا |
عاطف اسلم نے بہت ہی محبت اور دل سے شادی کی اور کوشش کی
کہ وہ آسمان کے تارے بھی اپنی خوبصورت بیوی کے قدموں میں ڈھیر کردیں۔۔۔وہ
جانتے تھے کہ سارہ کو کھیلوں کا کتنا شوق ہے اور وہ اسپورٹس سے جڑے ہی
تحٓئف پسند کرتی ہیں تو انہوں نے شادی کی رات ایک خوبصورت اسپورٹس کار اپنی
بیگم کو تحفے میں دی۔۔۔ |
|
|
صاحبہ |
ریمبو اور صاحبہ کی شادی کافی تنازعات کا شکار رہی
کیونکہ صاحبہ کی والدہ نشو بیگم نے ریمبو افضل خان کے سامنے کئی خدشات رکھے
اور وہ کافی مشکلات بھی پیش کرتی رہیں لیکن افضل خان نے ثابت قدمی سے صاحبہ
کو حاصل کرنے کی جستجو رکھی برقرار اور اس خاص دن پر اپنی بیوی صاحبہ کو
ایک گھر تحفے میں دیا۔۔پیسے کم تھے اس وقت تو ریما خان سے ادھار لیا اور
بعد میں ادا کردیا۔۔۔ |
|