|
|
ہمارے معاشرے میں اکثر یہی سوچا جاتا ہے کہ جو شوبز میں
قدم رکھ لے پھر وہ وہیں شادی کے بندھن میں بندھتی ہیں۔۔۔انڈسٹری میں کوئی
نا کوئی اپنے جوڑ کا ڈھونڈ ہی لیتی ہیں اور ماں باپ کو یہ موقع ہی نہیں
ملتا کہ وہ اپنی پسند کا اظہار بھی کریں۔۔۔لیکن اسی شوبز میں ایسی کئی
خواتین ہیں جن کی زندگی کا ساتھی ان کے گھر والوں نے ہی چنا اور اس ساتھی
کا شوبز سے کوئی بھی تعلق نہیں۔۔۔ |
|
عائشہ خان اور میجر عبقا
ملک |
پاکستانی اداکارہ عائشہ خان کو عوام کافی پسند بھی کرتی
تھی اور ان کے حوالے سے یہی سوچا جاتا تھا کہ جتنی وہ حسین اور نخریلی ہیں
تو ان کی زندگی میں وہی آسکتا ہے جسے وہ خود سالوں سے جانتی ہوں اور جس کے
ساتھ کام کیا ہو۔۔۔شوبز کیسے چھوڑیں گی لیکن یہ سب کچھ ایک پل میں بدل گیا
جب عائشہ کی منگنی میجر عبقا سے ہوئی ۔۔۔عائشہ خان نے بخوشی اس شادی کو
قبول بھی کیا اور شوبز کو خیر آباد بھی کہہ دیا۔۔۔ |
|
|
ریما خان اور ڈاکٹر طارق |
پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دوسرے ممالک میں بھی ریمان خان
کو پسند کرنے والے اور چاہنے والے ایک بڑی تعداد میں موجود تھے لیکن ریما
خان نے اپنے فرائض میں کوئی کوتاہی کبھی نہیں کی۔۔۔چھوٹی بہنوں کو پڑھایا،
ان کی شادیاں کیں اور اپنے والد کا بازو بنیں۔۔۔لیکن ایک وقت آیا جب والد
نے انہیں بتایا کہ میں نے تمہارے لئے کسی کا انتخاب کیا ہے۔۔۔وہ شوبز سے
بھی نہیں اور پاکستان میں بھی نہیں رہتے۔۔۔ڈاکٹر طارق بہانے سے شادی میں
بلائے گئے تاکہ ملاقات ہو اور پھر دونوں کی شادی ہوئی۔۔۔ریما خان کا کہنا
ہے کہ یہ مکمل طور پر ارینج میرج تھی۔۔۔اور بہترین فیصلہ ثابت ہوا۔۔۔ |
|
|
سعدیہ امام اور عدنان |
اداکارہ سعدیہ امام کی زندگی میں یہ رشتہ مکمل طور پر
گھر والوں کی طرف سے آیا اور ان کے شوہر کو پتہ بھی نہیں تھا کہ وہ میڈیا
میں کام کرتی ہیں۔۔۔سعدیہ امام کا کہنا ہے کہ یہ سب کچھ اتنا اتفاقیہ تھا
کہ مجھے کچھ سمجھنے کا موقع بھی نہیں ملا اور والدہ کے جلدی جانے کی وجہ سے
بہت سادگی سے سب کچھ ہوا۔۔۔سعدیہ امام کو اپنے شوہر کی ایمانداری اور سچائی
بہت پسند آئی اور وہ بھی اسی لئے سعدیہ سے متاثر ہوئے۔۔۔ |
|
|
انعم فیاض اور اسد انور |
اداکارہ انعم فیاض نے ڈراموں کے ساتھ ساتھ میڈیا انڈسٹری
میں پروڈکشن میں بھی کام کیا اور انہیں اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ ان کی
زندگی کا ساتھی انہیں گھر والوں کی ہی پسند سے ملے گا۔۔۔ان کے دماغ میں
ایسا کوئی خیال تو نہیں تھا لیکن اسد کے زندگی میں آنے کے بعد انہیں احساس
ہوا کہ اس بات کا کوئی تعلق نہیں کہ آپ کا پارٹنر شوبز سے ہے یا نہیں۔۔۔اگر
وہ آپ کو سمجھتا ہے تو آپ کامیاب ہیں۔۔۔ |
|