|
|
جب عامر لیاقت نے طوبیٰ عامر سے شادی کی تو آغاز میں ہی
ہر انٹر ویو میں انہوں نے بارہا کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ طوبیٰ انڈسٹری میں
قدم رکھے اور فلم میں بھی کام کرے۔۔۔شرط یہ ہے کہ فلم کا ہیرو میں ہوں
گا۔۔۔ان کی یہ باتیں سن کو اکثر لوگوں نے یہ بھی سوچا کہ دوسری شادی نے
ڈاکٹر عامر لیاقت کی سوچ کو کافی وسیع بنا دیا ہے۔۔۔ |
|
پھر کافی عرصہ خاموشی کے بعد طوبیٰ عامر لیاقت نے ماڈلنگ
کا آغاز کردیا اور پھر ان کی مختلف فوٹو شوٹس سامنے آنے لگیں جسے عامر
لیاقت بھی فخر سے سب سے شیئر کرتے نظر آئے۔۔۔ |
|
|
|
لیکن اب عوام کے لئے ایک بڑی خوش خبری یہ ہے کہ وہ عامر
لیاقت کی دوسری بیگم طوبیٰ عامر کو باقاعدہ ڈراموں میں اداکاری کرتے دیکھ
سکیں گے ۔۔۔ |
|
اے آر وائی کے ڈرامہ بھڑاس کا آغاز تو ہوچکا ہے لیکن
ابھی تک کسی پرومو، کسی بھی جھلکی میں طوبیٰ کی شکل دکھائی نہیں دی اور اس
کو کافی خفیہ رکھا گیا ہے لیکن ڈرامہ کی پندرہویں قسط سے طوبیٰ کی اینٹری
ہوگی اور اسی لحاظ سے اس کی پروموشن ہوگی۔۔۔ |
|
|
|
طوبیٰ عامر نے ابھی تک اس حوالے سے کسی بھی پلیٹ فارم پر
کوئی بھی بات نہیں کی لیکن عوام کو یہ بتا دیں کہ بھڑاس ڈرامہ میں ایک
کردار طوبیٰ کا بھی آئے گا اور پھر پتہ لگے کا کہ وہ کس حد تک اداکاری میں
اپنا کمال دکھائیں گی۔۔۔ |