ان کو کرونا ہے۔۔۔شوبز ستارے جو کرونا کی دوسری لہر کا شکار بنے ہیں

image
 
کرونا کی وبا ایک بار پھر اپنے لپیٹے میں کئی لوگوں کو لے رہی ہے اور اس لہر میں بھی شوبز کے کئی نام اس کا حصہ بن رہے ہیں۔۔۔پہلی لہر میں نوید رضا، یاسر نواز، ندا یاسر، یشمہ گل ، سہیل وڑائچ، ماروی میمن، سلمان احمد ور دیگر شامل تھے لیکن اس لہر میں بھی کئی شوبز ستارے اس کو جھیل رہے ہیں۔۔۔
 
جواد احمد
گلوکار جواد احمد نے بتایا کہ وہ بھی کرونا کی اس دوسری لہر کا حصہ بن چکے ہیں اور یہ لہر کوئی اتنی ہلکی نہیں بلکہ پہلی سے بھی زیادہ کمزور کردینے والا کرونا لے کر آئی ہے۔۔۔جس میں یادداشت اور سانس پر کافی اثر ہوتا ہے۔۔جواد احمد نے قرنطینہ اختیار کر لیا ہے لیکن انہیں ابھی تک کوئی بہت زیادہ تکلیف نہیں ہے اور وہ کافی بہتر ہیں۔۔۔
image
 
عثمان مختار
اداکار عثمان مختار تو ثبات ڈرامہ کے بعد سے لوگوں کے دلوں پر راج کر رہے ہیں۔۔۔اور انہیں اس بات کے لئے بھی مانا جاتا ہے کہ وہ ایک بار جس کے ساتھ کام کرلیں اس لڑکی کی شادی ہو جاتی ہے۔۔۔نیمل خاور کے ساتھ آئے تو ان کی ہوگئی اور سارہ خان کے ساتھ آئے تو ان کی بھی ہوگئی۔۔۔اس لئے انہیں خواتین کے لئے خوش قسمتی کی علامت مانا جاتا ہے ۔۔۔حال ہی میں انہوں نے آگاہ کیا کہ وہ کرونا کی دوسری لہر کے حصے دار بن چکے ہیں اور یہ خبر ان کے فینز کے لئے کافی تکلیف دہ تھی ۔۔۔ان کے ساتھ ڈھیروں دعائیں فوری طور پر شامل ہوگئیں۔۔۔
image
 
ندیم جعفری
گلوکار ندیم جعفری یوں تو صحت یاب ہو چکے ہیں لیکن وہ بھی دوسری لہر کا شکار ہو چکے ہیں اور انہوں نے کافی تکلیف دہ وقت گزارا اور کافی دن تک اس بیماری سے جنگ لڑتے رہے۔۔۔ان کے ساتھ ساتھ ان کی معصوم بیٹی بھی اس کی لپیٹ میں آگئی تھی اور دونوں باپ بیٹی نے صبر اور بہادری سے اس بیماری کو ہرایا۔۔۔
image
 
صحیفہ جبار خٹک
صحیفہ جبار بھی آج ہی کی تاریخ میں کرونا کی فہرست میں شامل ہو گئی ہیں اور ان کو اب چودہ دن قرنطینہ اختیار کرنا ہو گا تاکہ دوسرے لوگ بھی ان سے محفوظ رہ سکیں-
image
YOU MAY ALSO LIKE: