|
|
پاکستانی شوبز انڈسٹری میں کام کرنے والے ایسے کئی ستارے
ہیں جن کے پاس صرف پاکستانی ہی نہیں بلکہ دوسرے ملک کی شہریت بھی موجود ہے
اور وہ اس انڈسٹری پر راج بھی کر رہے ہیں- |
|
کبریٰ خان |
کبریٰ خان برطانوی نیشنل ہیں اور حادثاتی طور پر
پاکستانی اینٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا حصہ بنیں۔۔۔وہ سولہ سال کی تھیں جب انہوں
نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا۔۔۔وہ اپنے دوست احمد علی بٹ کی شادی اٹینڈ
کرنے آئی تھیں جب انہیں پہلا کمرشل آفر ہوا اور اس کے بعد ان کے کرداروں نے
دھوم مچائی ڈرامہ سنگ مرمر اور مقابل میں۔۔۔ |
|
|
احسن خان |
احسن خان کی پیدائش لندن میں ہوئی لیکن جب وہ دس سال کے
تھے تو ان کی فیملی لاہور شفٹ ہوگئی اور بعد میں ان کی فیملی دوبارہ لندن
شفٹ ہوگئی لیکن کام کی غرض سے احسن نے یہیں رکنا پسند کیا اور وہ اب صرف
جاتے ہیں لیکن رہنا پاکستان میں ہی پسند کرتے ہیں۔۔۔ |
|
|
میکال ذوالفقار |
یہ خوبصورت اداکار ایک برطانوی خاتون کے بیٹے ہیں جن کی
شادی پاکستانی شخص سے ہوئی۔۔۔چودہ سال کی عمر تک میکال یوکے میں ہی
رہے۔۔۔جب آپ دو طرح کی ثقافتوں میں گھرے ہوں تو اپنی شناخت کی جستجو پریشان
کرتی ہے اور یہی میکال کے ساتھ ہوا جو جب خود کو تنہا محسوس کرنے لگے تو
پاکستان آگئے ۔۔۔اور انہوں نے اپنا پہلا کمرشل کیا ڈائریکٹر عاصم رضا کے
ساتھ۔۔۔ |
|
|
مومنہ مستحسن |
کوئٹہ کی یہ خوبصورت اور حسین آواز رکھنے والی لڑکی اپنی
امریکن شہریت حاصل اس وقت کرنے گئی جب ان کی فیملی نے یہاں سے جانے کا
فیصلہ کیا۔۔۔وہ شہریت حاصل کرنے کے بعد واپس پاکستان آگئیں اور اب کام کے
سلسلے میں انکا سفر کئی ممالک کا ہی ہوجاتا ہے۔۔۔ |
|
|
اشنا شاہ |
اشنا شاہ مشہور اداکارہ عصمت چاہرہ کی صاحبزادی ہیں اور وہ بچپن سے ہی
کینیڈا میں پلی بڑھیں اور ان کے پاس وہاں کی شہریت ہے۔۔۔پھر آٹھویں کلاس
میں پاکستان واپس آئیں اور بعد میں تعلیم کی غرض سے وہاں رکیں بھی لیکن پھر
وہ اداکاری کے کیرئیر کی خاطر پاکستان واپس آگئیں |
|