|
|
کتاب بہترین دوست ہے اور کچھ شوبز ستارے اپنے ان دوستوں
کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑتے۔۔۔حالانکہ انڈسٹری میں کام کرنے والے اکثر لوگ
اپنا اسکرپٹ بھی اردو میں نہیں پڑھ پاتے اور انہیں باقاعدہ رومن زبان میں
لکھ کر دیا جاتا ہے۔۔۔کچھ ایسے بھی ہیں جنہیں ان کا اسکرپٹ پڑھنے کی بھی
مجال نہیں ہوتی ۔۔۔لیکن ایسے بھی لوگ ہیں جو کسی شو میں بیٹھیں یا نا
بیٹھیں ان کی کتاب دوستی ہمیشہ زندہ رہتی ہے ۔۔۔ |
|
ساحر لودھی |
مارننگ شو کے میزبان ساحر لودھی ایک شو میں آئے تو اس شو
میں ان کے والد بھی موجود تھے اور انہوں نے بتایا کہ میرے دونوں بچوں
شائستہ اور ساحر میں کتابیں پڑھنے کا جنون ہے ۔۔۔ان کا کہنا تھا کہ ساحر کا
شوق تو اس نہج کا ہے کہ ایک بار وہ دونوں ساتھ سفر پر جا رہے تھے تو سامان
کی جگہ گاڑی کی ڈگی میں صرف اور صرف کتابیں تھیں اور ساحر کا کہنا تھا کہ
میں سامان کے بغیر رہ سکتا ہوں لیکن کتابوں کے بغیر وقت گزارنا اور رہنا
ناممکن ہے۔۔۔اسی لئے جب وہ بولتے ہیں تو ان کا علم ان کی زبان پر جھلکتا
بھی ہے ۔۔۔ |
|
|
ماورہ حسین |
اداکارہ ماورہ حسین اپنی بہن کے مقابلے میں ذرا زیادہ
نرم مزاج اور سلجھی ہوئی لگتی ہیں ۔۔۔ان کی زندگی پر اگر نظر ڈالی جائے تو
اس کے پیچھے کتابوں کا بھی ہاتھ ہے ۔۔۔ماورہ کو اداکاری سے بھی زیادہ کتاب
پڑھنا پسند ہے اور ان کے اس جنون کا یہ عالم ہے کہ وہ رات بھر جاگ کر ہی
ایک کتاب ختم کر سکتی ہی۔۔۔انہیں زیادہ تر تاریخ اور بہادری کی کہانیاں
پڑھنا پسند ہیں۔۔ |
|
|
صنم سعید |
اداکارہ صنم سعید بھی کتابیں پڑھنے کی خاصی شوقین
ہیں۔۔۔گو کہ وہ زیادہ تر کہانیاں پڑھتی ہیں لیکن دیکھنے سے زیادہ انہیں
پڑھنے پر ہی یقین ہے |
|
|
یاسرہ رضوی |
اداکارہ یاسرہ رضوی تو خود بھی کافی کچھ لکھتی ہیں اور
انہیں شروع سے ہی پڑھنے سے کافی لگاؤ ہے۔۔۔ان کے پاس لائبریری ہے جہاں ان
کی پسند کی ساری کتابیں موجود ہیں۔۔۔ |
|