بارہ ربیع الاول کے مبارک دن میرے گھر میں بھی رحمتیں آئیں۔۔۔عائشہ خان کا اپنی بیٹی کی پہلی سالگرہ پر نوٹ

image
 
عائشہ خان نے ایک عرصہ تک اپنی ننھی منی پیاری سی شہزادی کا چہرہ چھپا کر رکھا۔۔۔لوگوں نے بہت کہا کہ آخر کس بات کا خوف ہے ۔۔۔لیکن عائشہ خان نے کبھی ان باتوں کی اور ان سوالات کی پرواہ نہیں کی اور ہمیشہ اپنی پیاری سی بیٹی کے چہرے کو دنیا کی نظروں سے چھپا کر رکھا۔۔۔
 
لیکن بارہ ربیع الاول کے مبارک دن پر ان کی بیٹی کی بھی اسلامی سالگرہ تھی اور اس پہلی سالگرہ کے موقع پر انہوں نے نا صرف اپنی بیٹی کی تصاویر بھی شیئر کیں بلکہ ان کے نام ایک نوٹ بھی لکھا
 
پہلی سالگرہ مبارک ہو اسلامی مہینے کے حساب سے میری آنکھوں کی ٹھنڈک کو۔۔۔میری محور کائنات کو۔۔۔میری زندگی کی محبت کو ۔۔۔میری بہت پیاری بیٹی کو جس کی مسکراہٹ اتنی روشن ہے کہ اس کے سوا کچھ دکھائی نہیں دیتا۔۔۔
 
image
 
اس مبارک دن پر اﷲ نے مجھے اور ابقاء کو یہ انتہائی قیمتی تحفہ عطا کیا۔۔۔الفاظ کا ذخیرہ بھی کم پڑجاتا ہے یہ بتانے میں ، یہ ظاہر کرنے میں کہ ہم دونوں ہی کتنے شکر گزار ہیں اس خاص کرم پر۔۔۔ہم شکر گزار ہیں کہ تم ایک صحتمند بچی ہو۔۔۔شکر گزار ہیں کہ تمہارے ارد گرد ایسے لوگ ہیں جو تم سے شدید پیار کرتے ہیں۔۔۔شکر گزار ہیں کہ تمہارے چہرے پر یہ پیاری سی مسکراہٹ ہے جو انمول ہے۔۔۔اور سب سے بڑھ کر شکر گزار ہیں کہ اﷲ نے تمہیں چنا ہمارے لئے۔۔۔
 
ہم تمہیں ایک بہترین، مضبوط ، رحمدل اور پیارا انسان بنانے کے لئے سب کچھ کریں گے۔۔۔دعا ہے کہ تم سب سے زیادہ چمکو میرے ننھے ستارے۔۔۔اور دنیا و آخرت میں تمہیں سب کچھ سب سے بہترین ملے۔۔۔
 
ویسے ہم نے اپنی بیٹی کی پہلی سالگرہ کے لئے یہ نہیں سوچا تھا۔۔۔لیکن بہت شکریہ بہترین نانا اور نانو کا جنہوں نے یہ چھوٹا اور پیارا سا ارینجمینٹ کیا مل کر ۔۔۔ہمارے لئے یہ سرپرائز تھا اس مشکل اور عجیب وقت میں ۔۔۔
 
بارہ ربیع الاول بہت بہت خاص ہے۔۔۔پہلے بھی تھا اور ہمیشہ رہے گا ۔۔۔
 
image
 
انہوں نے اپنی بیٹی کی سالگرہ سے کچھ تصاویر شیئر کیں اور ساتھ ہی ایک پرانی تصویر بھی شیئر کی جس میں ان کی بیٹی کو دیکھ کر واقعی یہ احساس ہوتا ہے کہ اگر وہ اس کو نظر سے بچا رہی تھیں تو کچھ غلط بھی نہیں تھا۔۔۔
 
دعا ہے کہ عائشہ خان اپنی بیٹی کو یونہی ہنستا مسکراتا دیکھیں اور ایسی کئی سالگراہیں منائیں خوشیوں کے ساتھ۔۔۔
YOU MAY ALSO LIKE: