|
|
عام طور پر ہم سب کی بچپن سے ہی یہ تربیت کی جاتی ہے کہ
ہم کو اچھا بننا ہے مگر اس کے باوجود معاشرے کے بعض رویے برے انسان بھی
تخلیق کرتے ہیں ہمارے ڈرامے معاشرے کی عکاسی کرتے ہیں اس وجہ سے ان میں
اچھے اور برے دونوں کردار موجود ہوتے ہیں- عام طور پر اداکار منفی کردار
ادا کرنے سے گریز کرتے ہیں کیوں کہ ایک جانب تو لوگوں کی جانب سے نفرت کا
سامنا کرنا پڑتا ہے اور دوسری جانب برے کرداروں کی چھاپ لگ جانے کے ڈر سے
اداکار ایسے کردار نہیں لیتے- مگر کچھ اداکار ایسے بھی ہوتے ہیں جنہیں
چیلنج قبول کرنے کی عادت ہوتی ہے اور وہ جو بھی کام کرتے ہیں بہترین ہوتا
ہے اس لیے یہ اداکارائيں منفی کرداروں میں بھی اپنا سکہ بٹھا دیتی ہیں آج
ہم آپ کو ایسی ہی اداکاراؤں کے بارے میں بتائيں گے- |
|
1: ڈرامہ نند میں فائزہ
حسن |
حالیہ دنوں میں ڈرامہ نند ٹیلی کاسٹ کیا جا رہا ہے جس
میں اداکارہ فائزہ حسن نے ایک ایسی عورت کا کردار ادا کیا ہے جس کا شادی کے
بعد بھی میکے کے تمام امور میں دخل حد سے زیادہ ہے- اور اسی وجہ سے وہ اپنے
بھائیوں کی محبت اور توجہ میں شراکت کو برداشت نہیں کر سکتی ہیں اور بطور
نند اپنی بھابھیوں کی زندگی میں زہر گھول رہی ہیں- بظاہر تو اس ڈرامے میں
ہیروئین کے کردار میں منال خان موجود ہیں مگر فائزہ حسن کی مضبوط اداکاری
کے سامنے ان کا چراغ نہیں چل سکا اور فائزہ حسن اپنے مضبوط اداکاری کے ساتھ
ساتھ حسین لباس کے انتخاب میں بھی ان سے بہت آگے نظر آرہی ہیں- |
|
|
2: ڈرامہ جلن میں منال
خان |
منال خان نے ماضی میں ہمیشہ مثبت کردار ادا کیے اور اسی
وجہ سے لوگ ان کی معصوم چہرے اور خوبصورتی سے بہت پیار کرتے تھے- مگر اس
ڈرامے جلن میں نیشا کے کردار میں منال خان کی اداکاری نے لوگوں کو حیرت میں
ڈال دیا اور مثبت کردار ادا کرنے والی اداکارہ عریبہ حبیب میشا کے کردار
میں ان سے بہت پیچھے نظر آئيں ۔ منال خان نے چہرے کے تاثرات کے ساتھ ساتھ
اپنے اٹھنے بیٹھنے اور چلنے پھرنے سے دیکھنے والوں پر ایسا تاثر ڈالا کہ
لوگ ان کی معصوم شکل کے باوجود ان سے نفرت پر مجبور ہو گئے- |
|
|
3: ڈرامہ میرے پاس تم ہو
میں عائزہ خان |
ڈرامہ میرے پاس تم ہو میں مہوش کے کردار میں عائزہ خان
کا کردار مثبت اور منفی دونوں رنگ لیے ہوئے تھا- مگر اس کردار کو جو شہرت
منفی پہلو کو ملی وہ مثبت کو نہیں ملی مہوش کے کردار میں عائزہ خان کی
کردار نگاری نے ان کے ماضی کے سارے کرداروں کو ماند کر دیا- پختہ اداکاری
اور خوش لباسی مہوش کے کردار کی وہ خصوصیات تھیں جن کے باعث اسکرین پر ان
پر سے نظر ہٹانا مشکل ہو جاتا تھا- |
|
|
4:ڈرامہ دلربا میں ہانیہ
عامر |
اداکارہ ہانیہ عامر کی شکل دیکھ کر اور اس کی معصومیت
دیکھ کر لوگ بے ساختہ اپنے دل میں ان کے لیے مثبت سوچ رکھتے ہیں- مگر ڈرامہ
دلربا میں ان کے کردار اور ان کی اداکاری کی پختگی نے دیکھنے والوں کو
حیران کر دیا- اگرچہ یہ ایک منفی کردار تھا مگراس کو ہانیہ نے اتنے مؤثر
انداز میں ادا کیا کہ مثبت کردار ادا کرنے والے تمام کردار ان کے سامنے
ماند نظر آئے- |
|
|
5: ڈرامہ گھر تتلی کا پر
میں صنم چوہدری |
اگرچہ صنم چوہدری کو اداکاراؤں کی فہرست میں بہت بڑا
مقام حاصل نہیں ہے مگر ڈرامہ گھر تتلی کا پر میں انجم کے کردار میں اپنی
اداکاری سے انہوں نے اس ڈرامے کی ہیروئين ایمن خان کو آؤٹ کلاس کر دیا تھا-
اور ایک ایسی دوست کا کردار ادا کیا جو کہ آستین کا سانپ ثابت ہوئی اور
اپنی ہی دوست کے گھر میں نقب لگا رہی تھی ۔ اپنے انداز اور اداکاری سے انجم
کے کردار میں صنم چوہدری کی اداکاری ان کی زندگی کی بہترین ترین اداکاری
ثابت ہوئی- |
|