|
|
شوبز کی دنیا پردہ اسکرین پر جس طرح نظر آتی ہے حقیقی
زندگی میں اس سے بہت مختلف ہوتی ہے اور اسکرین پر جلوے دکھانے والے لوگ
درحقیقت اسکرین کے پس منظر میں کام کرنے والوں کے محتاج ہوتے ہیں اور حقیقی
فنکار درحقیقت وہی ہوتے ہیں جو کہ ہمیں اسکرین پر نظر نہیں آتے ہیں- مگر
اصل گاڈ فادر وہی ہوتے ہیں ان میں سب سے اہم کردار پروڈیوسر اور ڈائیریکٹر
کا ہوتا ہے جن کے بغیر کوئی بھی پراجیکٹ کامیاب نہیں ہو سکتا ہے- یہی وجہ
ہے کہ اب بہت سارے نوجوان اداکار اداکاری کے ساتھ ساتھ فلم سازی کے میدان
میں بھی اپنی قسمت آزما رہے ہیں- ایسے ہی کچھ اداکاروں کے بارے میں ہم آپ
کو آج بتائيں گے جو اداکاری کے ساتھ ساتھ فلم سازی بھی کر رہے ہیں- |
|
1: ہمایوں سعید |
اداکاری سے شہرت حاصل کرنے والے ہمایوں سعید نوجوان نسل
میں وہ پہلے اداکار ہیں جنہوں نے فلم سازی کے شعبے میں قدم رکھا اور میں ہو
شاہد آفریدی کے نام سے فلم بنائی- اس فلم کی کامیابی نے ہمایوں سعید کا
حوصلہ بڑھایا اور اس کے بعد انہوں نے جوانی پھر نہیں آنی ، میں پنجاب نہیں
جاؤں گی اور جوانی پھر نہین آنی ٹو جیسی کامیاب فلمیں بنائیں اور اداکاری
کے ساتھ ساتھ اس شعبے میں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے- |
|
|
2: یاسر نواز |
یاسر نواز نے بھی اداکاری کے میدان میں قسمت آزمائی کے
بعد فلم سازی میں بھی قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا اور دانش تیمور کو بطور
ہیرو لے کر فلم رانگ نمبر بنائی اور اس کی کامیابی نے ان کو ایک کامیاب فلم
ساز بنا دیا- اس کے بعد انہوں نے مہر النسا وی لب یو بنائی جس نے بھی باکس
آفس پر اچھا بزنس کیا- اس کے بعد انہوں نے رانگ نمبر ٹو بنائی اور آجکل
اپنی نئی فلم چکر کی شوٹنگ میں مصروف ہیں- امید کی جاتی ہے کہ ماضی کی طرح
یہ فلم بھی کامیاب ہو گی- |
|
|
3: سرمد کھوسٹ |
سرمد کھوسٹ اپنے منفرد انداز کے سبب علیحدہ سے پہچانے
جاتے ہیں انہوں نے کمرشل سینما کے بجائے ایسی فلمیں بنائیں جو کہ مقصد سے
بھرپور ہوتی ہیں- ان کے فلمی کیرئير کا آغاز ماضی کی مشہور فلم آئينہ کے ری
میک سے ہوا اس کے بعد موٹر سائيکل گرل ، ایک تھی مریم ، منٹو جیسی اعلی
معیار کی فلمیں تخلیق کیں حالیہ دنوں مین ان کی فلم زندگی اک تماشا کو سنسر
کی پابندیوں کے سبب ریلیز سے روک دیا گیا جو کہ اب تک ریلیز نہیں ہو سکی ہے- |
|
|
4: شان |
فلموں کے مشہور اداکار شان نے فلم سازی کے شعبے میں بالی
وڈ کی فلم ارتھ کے ری میک سے قدم رکھا -مگر بڑے پلیٹ فارم پر بنائی جانے
والی یہ فلم عوام میں وہ مقبولیت حاصل نہ کر سکی جس کی شان توقع رکھ رہے
تھے- اس کے بعد انہوں نے ضرار نامی ایک فلم بنانے کا بھی اعلان کیا جس کی
شوٹنگ بھی تقریباً مکمل ہو چکی ہے مگر اب تک بعض وجوہ کی بنا پر پردہ
اسکرین پر نہیں آسکی ہے- شان کے بطور فلم ساز مستقبل کا فیصلہ ان کی فلم
ضرار ہی کر سکے گی - |
|
|
5: عدنان صدیقی |
عدنان صدیقی کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے بطور
اداکار انہوں نے ٹی وی اسکرین پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے- ان کا
شمار ان چند اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے ہالی وڈ میں بھی اپنی صلاحیتوں
کا مظاہرہ کیا ہے- مگر اب اس سب کے بعد انہوں نے بھی فلم سازی کی جانب آنے
کا فیصلہ کیا ہے اور دم مستم کے نام سے ایک فلم بنانے کا اعلان کیا ہے جس
کے مرکزی کردار کے لیے انہوں نے عمران اشرف اور اداکارہ امر خان کو منتخب
کیا ہے- اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہو چکا ہے اس فلم کی کامیابی عدنان صدیقی
کے بطور فلم ساز مستقبل کا فیصلہ کرے گی- |
|
|
6: فواد خان |
خوبصورت ترین مردوں کی فہرست میں سر فہرست فواد خان نے اداکاری کے بعد اب
فلم سازی کی جانب آنے کا بھی اعلان کر دیا ہے- نیلوفر کے نام سے بنائی جانے
والی اس فلم کے مرکزی کردار کے لیے مائرہ خان اور مدیحہ امام کو کاسٹ کیا
ہے- تاہم اب تک اس کی شوٹنگ کا آغاز نہیں ہو سکا ہے امید ہے کہ فواد خان اس
میدان میں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑیں گے- |
|