|
|
دوستی ایک ایسا انمول رشتہ ہے جسے کسی اور رشتے کے ساتھ
نا تو تولا جا سکتا ہے اور نا ہی اس کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔۔۔۔وہ لوگ جو
اس کی قدر جانتے ہیں ہمیشہ کامیاب رہتے ہیں اور ان کے چہرے کی مسکراہٹ ہی
بے مثال ہوتی ہے |
|
اعجاز اسلم اور فیصل
قریشی |
ایک دوسرے کے ساتھ سترہ اٹھارہ سال کی دوستی کو نبھاتے
یہ بہترین ساتھی آج بھی انڈسٹری میں دھوم مچائے ہوئے ہیں اور انہیں ایک
ساتھ دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ انہیں کبھی کوئی جدا کر بھی نہیں سکتا۔۔۔فیصل
قریشی کا یہ حال ہے کہ اگر انہیں کسی شو میں مہمان بلایا جائے تو وہ پہلے
پوچھتے ہیں کہ کیا اعجاز بھی آرہا ہے۔۔۔کیونکہ اگر دونوں ساتھ ہوں تو
کیمسٹری ہی الگ ہوتی ہے۔۔۔ |
|
|
لیاقت سولجر اور شہزاد
رضا |
موت نے لیاقت سولجر کو اپنے ساتھی سے جدا کر دیا لیکن
آخری وقت میں بھی ان کی زبان پر صرف اور صرف شہزاد رضا کا نام تھا۔۔۔جس
دوپہر لیاقت سولجر کا انتقال ہوا وہ ایک شو میں تھے اور انہوں نے ضد کرکے
اپنے ساتھی شہزاد کو بلوایا۔۔۔شہزاد کہیں اور مصروف تھے لیکن جب سنا کہ
لیاقت نے کہہ دیا ہے کہ شہزاد آئے گا تو شو کروں گا تو وہ بھاگے چلے
آئے۔۔۔دوستی کی یہ ملاقات یوں بھی آخری تھی لیکن جاتے جاتے بھی ثابت ہوگیا
کہ سب رشتوں پر بھاری ایک دوست کا پیار تھا جس کے بغیر سانس بھی جانے کو
تیار نا تھی۔۔۔ |
|
|
ماریہ واسطی اور عائشہ
عمر |
انڈسٹری کی یہ دونوں دوستیں رہتی بھی ساتھ ہی ہیں اور ان
کی دوستی کی بھی مثال ملنا مشکل ہے۔۔۔کئی سالوں سے ایک دوسرے پر جان چھڑکتی
یہ دوستیں اکثر اگر کسی شو میں ایک ساتھ ہوں تو پھر ہنسی کا طوفان ہوتا ہے
جو تھمنے کا نام نہیں لیتا۔۔۔ایک دوسرے کے ہر دکھ درد کی سانجھی یہ
اداکارائیں ایک دوسرے کی بہترین رازدان بھی ہیں۔۔۔ |
|
|
سجل علی اور زارا نور
عباس |
یوں تو انڈسٹری میں کئی لوگ آرہے ہیں لیکن دو کم عمر
نوجوان اداکارائیں ایک دوسرے کی ایسی دوست بنیں کہ انہیں دو جسم ایک جان
کہیں تو غلط نہیں ہوگا۔۔۔ان سے ایک دوسرے کے بارے میں ایسے ہی بات کی جا
سکتی ہے جیسے کسی ایک کے بارے میں کیونکہ دونوں ایک دوسرے کے سوا کسی سے
اپنے راز اور دل کی بات کہتی ہی نہیں۔۔۔ |
|