|
|
کہتے ہیں کہ کبھی کبھی آپ کا احساس ہی آپ کی پہچان بن
جاتا ہے اور اگر یہ احساس فضا میں کوئی تاثر ہی نا چھوڑے تو بات ہی ختم
ہوجاتی ہے۔۔۔اچھی خوشبو کا استعمال پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اب تو ہر شخص
کرتا ہے لیکن کچھ نام ایسے ہیں جن کی آمد ہی خوشبوؤں سے بھرپور ہوتی ہے اور
ان کے جانے کے بعد تک درو دیوار مہکتے ہیں۔۔۔ |
|
شائستہ لودھی |
مارننگ شو کی میزبان ڈاکٹر شائستہ لودھی جو باقاعدہ
ایستھیٹک کلینک بھی چلاتی ہیں بہترین خوشبوؤں کا ذوق رکھتی ہیں اور ان کے
پاس دنیا بھر سے حاصل کی گئی مہنگی ترین خوشبوئیں موجود ہیں۔۔۔ان کے شوہر
بھی اس ذوق میں ان کے شریک ہیں اور وہ بھی کافی اچھا کلیکشن رکھتے
ہیں۔۔۔لیکن وہ شائستہ لودھی کے لئے بھی یہی کہتے ہیں کہ شائستہ جہاں سے گزر
بھی جائیں تو ان کی خوشبو ہوا میں رہ جاتی ہے۔۔۔ |
|
|
ریشم |
اداکارہ ریشم کے پاس بھی دنیا کی مہنگی ترین خوشبوئیں
ہیں اور وہ اس معاملے میں کافی اعلیٰ ذوق رکھتی ہیں۔۔۔ایک انٹرویو میں
انہوں نے اپنے پرفیومز کی کلیکشن بھی دکھائی اور کہا کہ میں دنیا بھر سے سب
سے پہلے پرفیوم خریدنا پسند کرتی ہوں اور یہ اتنے قیمتی ہیں کہ ان کے
مقابلے میں شاید ایک گھر بھی لے لیا جائے۔۔۔ |
|
|
فواد خان |
اداکار فواد خان کو بھی خوشبؤں کا بادشاہ کہا جاتا ہے
کیونکہ ان کے پاس بھی سب سے مہنگے اور بہترین پرفیومز موجود ہیں اور ان کے
اردگرد کے لوگ اس خوشبو سے محظوظ ہوتے ہیں۔۔۔فواد خان کے پاس سے بہترین
خوشبو آتی ہے اور انہیں انڈسٹری میں اس لئے بھی کافی لوگ پسند کرتے ہیں |
|