روز لڑتے ہیں اور دوست بھی بن جاتے ہیں۔۔۔شوبز میاں بیوی جن میں پیار بھی بہت اور لڑائی بھی بہت

image
 
میاں بیوی کا رشتہ ترازو کی طرح ہوتا ہے ۔۔۔کبھی ایک کا پلڑہ بھاری تو کبھی دوسرے کا ۔۔لیکن فیصلے ہونے کے بعد ترازو کو ایک برابر ہی ہونا پڑتا ہے تاکہ متوازن رہ سکے۔۔۔اس رشتے میں کبھی کھٹی میٹھی لڑائیاں ہوتی ہیں تو کبھی بے انتہا پیار کا اظہار۔۔۔اس رشتے کے رنگ ہیں بے شمار۔۔۔شوبز انڈسٹری میں بھی ایسی کئی جوڑیاں ہیں جو لڑتی بھی ہیں اور پیار بھی بے تحاشا ہے۔۔۔
 
ندا یاسر اور یاسر نواز
ندا یاسر اور یاسر نواز کی محبت کی شادی ہے اور وہ اس محبت کو بہت اچھی طرح نبھا بھی رہے ہیں۔۔۔دونوں ترازو کی طرح ایک دوسرے کو متوازن رکھتے ہیں اور انصاف قائم رہتا ہے۔۔۔ندا یاسر اکثر شو میں آکر بتاتی رہتی ہیں کہ ان کا اور یاسر کا روز ہی جھگڑا ہوتا ہے کسی نا کسی بات پر۔۔۔کبھی یاسر کو ہار ماننی پڑتی ہے اور کبھی ندا خود ہی مان جاتی ہیں۔۔۔شادی کے آغاز میں ان لڑائیوں میں سر کشی ہوتی تھی لیکن وقت کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے کو سمجھنے کے بعد لڑائی میں بھی ایک دوسرے کا احساس چھپا ہوتا ہے۔۔۔
image
 
ایمن اور منیب
ایمن اور منیب کی شادی بھی محبت اور پیار کے ساتھ ہوئی اور اس میں آج بھی وہ پیار پہلے دن سے کہیں زیادہ مضبوطی کے ساتھ برقرار ہے۔۔۔لیکن جہاں دو برتن ہوں تو کھٹکھتے تو ضرور ہیں۔۔۔منیب کو غصہ آتا ہے تو وہ چپ ہوجاتے ہیں لیکن ایمن دل کا حال کہہ ہی دیتی ہیں۔۔۔چھوٹی موٹی اس پیار بھری لڑائیوں میں کبھی کوئی اختلاف سامنے نہیں آیا اور یہ دونوں ہمیشہ اس ترازو کو متوازن رکھتے ہیں۔۔۔
image
 
فاطمہ آفندی اور کنور ارسلان
فاطمہ آفندی اور کنور کی جوڑی میں فاطمہ خود کو بہت ساری باتوں کا کریڈٹ دیتی ہیں۔۔۔جن میں سب سے زیادہ ان کی برداشت ہے۔۔۔فاطمہ کا ماننا ہے کہ شادی کے بعد ایک دوسرے کی بہت ساری خامیوں پر سے پردہ ہٹتا ہے اور باوجود محبت کے یہ باتیں لڑائی کی وجہ بن ہی جاتی ہیں۔۔۔فاطمہ اور کنور میں آج بھی بارہا بات بے بات لڑائی بھی ہوتی ہے اور موڈ بھی خراب ہوتا ہے لیکن کچھ دیر بعد ہی یہ دونوں پکے دوست بھی بن جاتے ہیں۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: