|
|
کہتے ہیں بیٹیاں اپنی ماؤں کو دیکھ کر ہی بڑی ہوتی
ہیں۔۔۔اچھا برا سب کچھ ماں سے ہی ان کی زندگی میں شامل ہوتا ہے۔۔۔لیکن وہ
خواتین جو ملازمت کرتی ہیں چاہے وہ شوبز میں ہی کیوں نا ہو ، ان کی تربیت
میں دہری ذمہ داری ہوجاتی ہے۔۔۔یوں تو ہر بچی کو میک اپ کا شوق ہوتا ہے
لیکن شوبز ماؤں کی بیٹیاں اپنی ماؤں کو دیکھ کر اس شو کو باقاعدہ سیکھ جاتی
ہیں اور ننھی سی عمر میں ہی انتہائی ذہین ہوتی ہیں اور بہترین انداز میں
سکھاتی بھی ہیں۔۔۔ |
|
سعدیہ امام کی بیٹی میرب |
سعدیہ امام کی حسین بیٹی میرب کی پرورش بہترین انداز میں
ہو رہی ہے اور یہ بچی تربیت کے لحاظ سے بہت اچھے انداز میں پروان چڑھ رہی
ہے۔۔۔سعدیہ اسے دین اور دنیا دونوں میں بہت متوازن انداز میں آگے بڑھارہی
ہیں۔۔۔حال ہی میں انہوں نے ہماری ویب سے اپنی بیٹی میرب کی ویڈیو شیئر کی
جس میں وہ باقاعدہ اپنی امی کے انداز میں میک اپ کی ٹریننگ دے رہی
ہیں۔۔۔بات کرنے کا انتہائی معصومانہ انداز اور ذہانت آنکھوں سے ہی جھلک رہا
ہے۔۔۔ |
|
|
سائرہ یوسف کی بیٹی نورے |
سائرہ یوسف کی بیٹی نورے شہروز بھی کافی خود اعتماد بچی
ہیں اور ننھی سی نورے باقاعدہ میک اپ سکھاتی ہیں اور اپنی ویڈیوز بنواتی
بھی ہیں۔۔۔یہ سچ ہے کہ امی اور خالاؤں سے بھی یہ فن سیکھا ہے لیکن ان کا
بھولا بھالا انداز دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ وہ ان سب کو پیچھے چھوڑ دیں گی
اور ہو سکتا ہے کہ آنے والے وقت میں بلاگر بھی بن جائیں۔۔۔ |
|
|
فضا علی کی بیٹی فرال |
میزبان اور اداکارہ فضا علی کی بیٹی بہت ہی چھوٹی عمر سے
اپنی والدہ کی طرح ماڈلنگ اور میک اپ دونوں کرتی ہیں اور ان کا انداز بھی
کافی پیارا ہے۔۔۔وہ اپنی ماں کی ہم شکل ہونے کے ساتھ ساتھ خود اعتمادی میں
بھی ان کے مقابل ہی کھڑی ہیں اور مستقبل قریب میں شوبز انڈسٹری میں ہی آگے
بڑھتی نظر آرہی ہیں۔۔۔ |
|