|
|
محفل جب ہی جمتی ہے جب اس میں رونق لگانے کے لئے ہو کوئی
ایسا کردار جس کو دیکھ کر ہی چہرے پر ہنسی آجائے، جو اپن باتوں سے رونق لگا
دے اور جس کی وجہ سے سب کے چہروں پر خوشی آجائے۔۔۔انڈسٹری میں ا یسے کئی
نام ہیں جن کا محفل میں باقاعدہ انتظار کیا جاتا ہے ۔۔۔ |
|
سجل علی |
انڈسٹری میں کسی سے بھی پوچھ لیں کہ کون ہے جو محفل کی
جان ہوتا ہے تو لوگ سجل کا ہی نام لیں گے۔۔۔یہ نازک سی لڑکی بہترین انداز
میں نقلیں بھی اتارتی ہے اور کبھی منہ نہیں بناتی۔۔۔سجل کافی حاضر جواب ہے
اور ان کے کیوٹ انداز کی وجہ سے کوئی ان کے مذاق کا برا بھی نہیں
مناتا۔۔۔زارا نور عباس کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی پوری زندگی میں سجل
جیسی زندہ دل لڑکی نہیں دیکھی۔۔۔ |
|
|
بشریٰ انصاری |
چاہے عروہ کی شادی ہو یا خود ان کی اپنی بھانجی
کی۔۔۔چاہے شوٹنگ ہو یا کسی شو کی میزبانی۔۔۔جس محفل میں آجاتی ہیں بشریٰ
انصاری۔۔۔رونق وہاں اپنے آپ ہے لگ جاتی۔۔۔بشریٰ انصاری کے پاس سارے زمانے
کی کہانیاں ہوتی ہیں اور وہ بات بے بات انہیں سناتی ہیں اور محفل لوٹ لیتی
ہیں اپنے قہقہے سے اور دوسروں کے چہروں پر بھی مسکراہٹ بکھیر دیتی
ہیں۔۔۔بشریٰ انصاری کی اس زندہ دلی کی وجہ سے شوبز کے تمام لوگ اکثر انہیں
اپنے گھر مدعو کرتے ہیں۔۔۔ |
|
|
فضیلہ قیصر |
اداکارہ فضیلہ قیصر کو بہت کم لوگ اس حوالے سے جانتے ہیں
کہ ان کا حس مزاح بہترین ہے اور وہ ہر موقع کے حساب سے بہترین انداز میں
جگت بھی لگاتی ہیں۔۔۔ان کی یادداشت کافی تیز ہے اس لئے انہیں اچھائیاں اور
برایئاں یاد رہتی ہیں اور وہ اسی حساب سے مذاق بھی کرتی ہیں اور لوگ ان کے
اس مذاق سے کافی محظوظ ہوتے ہیں- |
|
|
جویریہ سعود |
جویریہ جب کسی محفل میں آتی ہیں تو اپنی باتوں اور تفریح
سے رونق لگا دیتی ہیں اور ان کے پاس بھی دنیا جہاں کی خبریں ہوتی ہیں۔۔۔کس
کا وزن کیسے کم ہوا، کس کی شادی کیسے ہوئی، کیسے ٹوٹی، کس کا ماضی صاف ہے
اور کس کو کیا پسند ہے۔۔۔اس کا جواب سوائے جویریہ کے کسی کے پاس نہیں
ہوتا۔۔۔وہ زندہ دلی کے ساتھ سب سے دوستی رکھتی ہیں اور اکثر اپنے گھر میں
ہی محفل بھی لاتی ہیں تاکہ انڈسٹری کے لوگوں کا ملنا جلنا قائم رہے۔۔۔ |
|
|
عالیہ امام |
سعدیہ امام کی بڑی بہن عالیہ امام بھی تفریح کرنے میں ا
پنی مثال آپ ہیں اور وہ انڈسٹری میں بہت عزت اور محبت حاسل کرتی ہیں اور
لوگ انہیں بہت پیار کرتے ہیں کیونکہ وہ ایک بہترین خاتون ہیں۔۔۔جس محفل میں
ہوتی ہیں وہاں چار چاند لگا دیتی ہیں۔۔۔ |
|