بھولا سے زیادہ بھولا کے بیٹے کی خوشی۔۔۔لکس اسٹائل ایوارڈز کے نامینیشنز کی لسٹ جاری

image
 
لکس اسٹائل ایوارڈ سالوں سے ایک بہترین ایوارڈز منعقد کرتے ہیں اور پھر اس میں ٹی وی، فلم اور دیگر میڈیا سے جڑے ایوارڈز کی باقاعدہ نامینیشنز جاری ہوتی ہیں اور جیتنے والے کو ایوارڈ دیا جاتا ہے۔۔۔اس ایوارڈز میں ہر سال کوئی نا کوئی سرپرائز رکھا جاتا ہے۔۔۔جیسے پچھلے سال یاسر حسین اور اقراء عزیز کا رشتہ کروایا۔۔۔
 
اس سال بھی یقیناً یہ لوگ کچھ خاص ہی کریں گے لیکن ساتھ ہی نامینیشنز میں آنے والے ناموں کے گھر ایک شیلڈ بڑے ہی خوبصورت انداز سے بھجوائی گئی اور جب یہ شیلڈ عمران اشرف کے گھر پہنچی تو ننھے روحام تو خوشی سے بے حال ہوگئے۔۔۔انہیں رنگ برنگے پھولوں کے درمیان رکھی یہ شیلڈ بہت ہی اچھی لگی اور وہ منہ سے بارہا خوشی کی چیخیں اور تعریفیں اپنی زبان میں بلند کرتے رہے۔۔۔
 
 
عمران اشرف نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میری پہلی بار کسی ایوارڈ میں نامینیشن ہوئی ہے اور بھولا آپ کے ہی گھر کا بچہ تھا جسے آپ لوگوں نے بہت پیار دیا۔۔۔
 
بہت سارے لوگوں نے اس ویڈیو کے نیچے لکھا کہ یہ فیک پروفائل ہے اور کسی اداکار کے پاس اتنا وقت نہیں کہ وہ بار بار اپنے فینز سے باتیں کرے ۔۔۔عمران اشرف نے یقین دلانے کی کوشش کی لیکن جب لوگ نا مانے تو وہ پانچ منٹ کے لئے لائیو آئے اور اپنے بیٹے کی کلکاریاں بھی سنائیں۔۔۔
 
image
 
ان کے ساتھ نامینیشن میں ہمایوں سعید، ریحان شیخ، بلال عباس اور زاہد احمد بھی شامل ہیں۔۔۔دیکھتے ہیں کہ کیا بھولا ان سب کو ہرا پائے گا؟
YOU MAY ALSO LIKE: