یہی سچ ہے یا کوئی اور ڈرامہ ہے۔۔۔ شوبز کی چند اداکاراؤں کی اصلی زندگی

image
 
اداکاری کرتے ہوئے کردار میں ڈھل جانا تو سب کو آتا ہے لیکن کچھ لوگ ہر وقت کسی نا کسی کردار میں ہی گم رہتے ہیں اور انہیں دیکھ کر یہ پہچاننا بہت مشکل ہوجاتا ہے کہ یہ اس وقت واقعی اداکاری کررہے ہیں یا یہی حقیقت ہے۔۔۔۔پاکستانی شوبز انڈسٹری میں بھی ایسی خواتین ہیں جو ڈرامہ بازی میں کافی تیز ہیں۔۔۔
 
متیرا
متیرا اصلی زندگی میں بہت معصوم ہیں اور ان کے قریب رہنے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ ایک بہترین انسان ہیں۔۔۔متیرا اکثر مذاق میں ڈرامہ بازی بھی کرتی ہیں اور کبھی کبھی تو ان کے اپنے دوست بھی کنفیوز ہوجاتے ہیں کہ کیا یہی سچ ہے جو متیرا کہہ رہی ہیں یا کوئی اور ڈرامہ ہے۔۔۔
image
 
حرا
اداکارہ حرا مانی سے بہتر اصلی زندگی کے ڈرامے کوئی کر ہی نہیں سکتا۔۔۔حرا جب بھی کسی شوٹ پر ہوتی ہیں تو وقفہ کے دوران مختلف ویڈیوز بناتی ہیں اور اس میں اپنے ڈراموں سے سب کو محظوظ کرتی ہیں۔۔۔کبھی کسی کی نقل اتارتی ہیں تو کبھی خود ہی کوئی ایسا ڈرامہ کر دیتی ہیں کہ لوگ یہ سوچنے پر مجبور ہوجائیں کہ آخر سچ کیا ہے-
image
 
صنم بلوچ
اداکارہ صنم بلوچ بھی پل میں کچھ اور پل میں کچھ بن جاتی ہیں۔۔۔ان کے دوست تو ان کی ان تفریحی حرکات سے خاصے محظوظ ہوتے ہیں لیکن کچھ لوگوں کے لئے ان کے مذاق کو سمجھنا کافی مشکل ہوجاتا ہے۔۔۔صنم بلوچ حقیقی زندگی میں بھی کافی اچھا حسن مزاح رکھتی ہیں اور کوشش کرتی ہیں کہ ان کی ڈرامہ بازیوں سے لوگ مسکراتے رہیں-
image
YOU MAY ALSO LIKE: