مہنگی شادیوں کے بارے میں تو سب ہی نے سنا ہوگا مگر جانیے منگنی کی ان انگوٹھیوں کے بارے میں جن کی مالیت 13 کروڑ تک ہے

image
 
ایک پیار کرنے والا جیون ساتھی ہر انسان کا خواب ہوتا ہے مگر بعض لوگوں کا خیال ہوتا ہے کہ صرف پیار محبت سے پوری زندگی گزارنا ممکن نہیں ہے- اس وجہ سے ایسے لوگ اپنے جیون ساتھی کے انتخاب کے وقت اس کی محبت کے ساتھ ساتھ اس کی دولت کو بھی پیش نظر رکھتے ہیں اور دولت کے اظہار کا سب سے پہلا مظاہرہ منگنی کی انگوٹھی کی صورت میں ہوتا ہے- آج ہم آپ کو بالی وڈ کی کچھ ایسی منگنیوں کا احوال بتائيں گے جن کی صرف منگنی کی انگوٹھیوں کی مالیت کروڑوں میں ہے جس کا صرف اور صرف مقصد اپنے منگیتر کو اپنی محبت اور دولت کے بارے میں بتانا ہوتا ہے-
 
1:فلم گجنی کی ہیروئين اسن کی انگوٹھی
فلم گجنی کی عامر خان کی ہیروئين 2016 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئيں- ان کی منگنی کے موقع پر ان کے منگیتر راہول شرما جو کہ ایک بڑے بزنس مین ہیں نے ان کو جو انگوٹھی تحفے کے طور پر دی وہ خاص طور پر بیلجیم سے ان کے ایک دوست نے ڈیزائن کر کے دی جس میں بیس قیراط سولیٹر کی قیمتی دھات کا استعمال کیا گیا تھا اور جس کی مالیت انڈین کرنسی میں چھ کروڑ بتائی جاتی ہے جو کہ پاکستانی کرنسی میں تقریباً 13 کروڑ روپے بنتی ہے-
image
 
2: شلپا سیٹھی
شلپا سیٹھی کی شادی معروف بزنس مین راج کندرہ کے ساتھ ہوئی شادی سے قبل منگنی کے موقع پر ان کے منگیتر نے ان کو جو انگوٹھی تحفے کے طور پر دی وہ بیس قیراط کی تھی اور اس میں قیمتی ہیرے جڑے ہوئے تھے اور اس کی مالیت انڈین کرنسی میں تین کروڑ بتائی جاتی ہے جو کہ پاکستانی کرنسی میں 6 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے-
image
 
3: سونم کپور
انیل کپور کی بیٹی سونم کپور کی شادی کو بالی وڈ کی مہنگی ترین شادیوں میں شمار کیا جاتا ہے- آنندآہوجا جو کہ ایک معروف بزنس مین ہیں انہوں نے منگنی کے موقع پر جو انگوٹھی تحفے میں دی اس کے اندر کلاسک ہیرے جڑے ہوئے تھے جس نے ان کو نایاب کر دیا اس کی مالیت انڈین کرنسی میں نوے لاکھ بتائی جاتی ہے جو کہ پاکستانی تقریباً دو کروڑ روپے بنتے ہیں-
image
 
4: پریانکا چوپڑا
پریانکا چوپڑا اور معروف امریکی گلوکار کی جوڑی ہمیشہ ہی کسی نہ کسی حوالے سے خبروں کی زینت بنتی رہتی ہے- 2018 میں اس جوڑے نے ہندو اور عیسائی دونوں طریقوں سے شادی کی شادی سے قبل نک جانسن نے جو منگنی کے موقع پر جو انگوٹھی پریانکا چوپڑہ کو تحفے میں دی اس میں قیمتی ٹفنی ہیرا جڑا ہوا ہے- اس وجہ سے اس انگوٹھی کی مالیت انڈین کرنسی میں دو کروڑ سے زیادہ کی بتائی جاتی ہے جو کہ پاکستانی کرنسی میں 4 کروڑ روپے سے زائد بنتے ہیں-
image
 
5: دپیکا پڈوکون
دپیکا اور رنویر کی شادی ایک طویل شادی کے طور پر جانی جاتی ہے جس کی تقریبات ہندوستان سے باہر سے شروع ہوئيں اور ہندوستان واپس آنے کے بعد بھی طویل عرصے تک جاری رہیں- ان کی جوڑی کے حوالے سے کہا جاتا ہے کہ یہ بر صغیر کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی جوڑی ہے- خبروں کے مطابق دپیکا کی منگنی کی انگوٹھی کی قیمت انڈین کرنسی میں ڈیڑھ کروڑ سے دو کروڑ قرار دی جاتی ہے جو کہ پاکستانی کرنسی میں 4 کروڑ روپے تک جاپہنچتی ہے-
image
 
6: انوشکا شرما
انوشکا شرما نے شادی کے لیے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کا انتخاب کیا یہ خوبصورت جوڑا حالیہ دنوں مین اپنے پہلے بچے کے اس دنیا میں آنے کے استقبال کی تیاریوں میں مشغول ہے- انوشکا کی منگنی کی انگوٹھی بھی بہت خاص تھی اور اس انگوٹھی کی مالیت کے حوالے سے لوگوں کا یہ کہنا ہے کہ اس کی قیمت بھارتی کرنسی میں ایک کروڑ روپے تک ہے جو کہ پاکستانی کرنسی میں 2 کروڑ سے زائد کی رقم بنتی ہے-
image
YOU MAY ALSO LIKE: