شوبز میں کامیابی کا سبب صلاحیت یا رشتےداری؟ کچھ ایسے اداکار جن پر سفارشی ہونے کا الزام ہے

image
 
بھارتی اداکار سشانت سنگھ کی موت نے پاکستان اور بھارت دونوں جگہ کی شوبز کی انڈسٹری پر اپنے رشتے داروں اور پسندیدہ افراد کو نوازے جانے کے الزامات کی بوچھاڑ کر دی- اگر حقیقت پسندی کی نگاہ سے دیکھا جائے تو یہ الزام سچے کی ثابت ہوتے ہیں کہ ہمیں بھی اکثر ایسے اداکار کام کرتے نظر آتے ہیں جن کو کام صرف اور صرف ان کے قریبی رشتے داروں کے سبب ملتا ہے- اور اس میں ان کی صلاحیتوں کا کوئی عمل دخل نہیں ہوتا ہے اور اس طرح وہ درحقیقت بہت سارے با صلاحیت لوگوں کی حق تلفی کرنے کا باعث بنتے ہیں- آج ہم آپ کو ایسے ہی کچھ اداکاروں کے بارے میں بتاتے ہیں جن پر یہ الزام عائد کیا جاتا ہے کہ وہ سفارشی ہیں اور ان کو کام ان کے قریبی رشتے داروں کے سبب ملتا ہے-
 
1: شہزاد شیخ
شہزاد شیخ جو کہ معروف اداکار جاوید شیخ کے اکلوتے بیٹے ہیں اور انہوں نے اپنے والد کی طرح اداکاری کو باقاعدہ پیشے کے طور پر اپنایا ہے اور وقتاً فوقتاً ڈراموں میں بطور ہیرو نظر بھی آتے ہیں- مگر ان کی اداکاری اب تک کسی کو بھی متاثر کرنے میں ناکام رہی ہے اور ان کے بارے میں مختلف حلقوں کی جانب سے یہ الزام عائد کیا جاتا رہا ہے کہ ان کو ملنے والا کام درحقیقت ان کے والد کی مرہون منت ہے-
image
 
2: شہروز سبزواری
ماضی کے باصلاحیت اداکار بہروز سبزواری کے اکلوتے چشم و چراغ شہروز سبزواری بچپن ہی سے اسکرین پر نظر آرہے ہیں- وہ بہروز سبزواری کے بیٹے ہونے کے ساتھ ساتھ جاوید شیخ کے بھانجے بھی ہیں- اس وجہ سے ان کے اوپر بھی اکثر حلقوں کی جانب سے تواتر سے یہ الزام عائد کیا جاتا ہے کہ اکثر ڈراموں میں ڈائیریکٹر ان کو کام ان کے والد اور ان کے ماموں کو خوش کرنے کے لیے دیتے ہیں-
image
 
3: زارا نور عباس
اسما عباس کی بیٹی اور بشریٰ انصاری کی بھانجی ہونے کی وجہ سے لوگ ان کے بارے میں بھی سفارشی ہونے کا الزام لگاتے ہیں- اگرچہ زارا نور ایک اچھی اداکارہ ہیں اور باصلاحیت بھی ہیں مگر اکثر اپنی خالہ بشریٰ انصاری میں ان کی موجودگی ان کے اوپر قرابت داری کے الزامات کا باعث بن رہی ہے- خاص طور پر موجودہ ڈرامہ زیبائش کے حوالے سے سوشل میڈیا پر مختلف حلقوں کی جانب سے انہیں سفارشی قرار دیا گیا ہے-
image
 
4: اسد صدیقی
عدنان صدیقی کے بھانجے ، زارا نور عباس کے شوہر ، اسما عباس کے داماد اور بشریٰ انصاری کی بھانجی کے شوہر ہونے کی حیثیت سے لوگ اسد صدیقی کو سفارشی قرار دیتے ہیں اور ان کا یہ کہنا ہے کہ اسد صدیقی کو ملنے والا کام ان کے رشتے داروں کے سبب ہے ورنہ ان سے بہت بہتر اداکارموجود ہیں جن کو کام دیا جا سکتا ہے-
image
 
5: سلمان سعید
ہمایوں سعید اس وقت ایک بڑے پروڈکشن ہاؤس کے مالک ہیں اور اداکار ہونےکے ساتھ ساتھ ایک شوبز میں ایک با اثر انسان ہیں- یہی سبب ہے کہ جب ان کے بھائی سلمان سعید نے بریک کیا تو ان کو جلد ہی بڑے بڑے رول ملنے لگے اور اس کے بعد ان کی شادی کو بھی ہمایوں سعید اور دوسرے بڑے اداکاروں کی شرکت کے باعث میڈیا نے بھر پور کوریج دی یہ تمام ایسے عوامل ہیں جس نے ان کو دیگر نئے اداکاروں کے درمیان متنازعہ بنا دیا ہے-
image
YOU MAY ALSO LIKE: