|
|
ڈراموں پر تنقیدی نظر صرف وہی خواتین ڈال سکتی ہیں جن کے
لئے ڈرامے بنائے جاتے ہیں اور ایک ایسا ہی نام ہے اماں کا جو ان تمام
ڈراموں کا گھر بیٹھی خواتین کی نظر سے ہی تجزیہ کرتی ہیں اور پنجابی اور
اردو کے مکس تجزئے سے مزہ دوبالا ہوجاتا ہے۔۔۔اس ہفتہ اماں کے تجزئے نے کئی
سوالات اٹھائے جو غور طلب تھے |
|
مقدر |
ڈرامہ مقدر میں مدیحہ امام کو سردار سیف سے شادی کے وقت
بھی چھوٹے بالوں میں ہی دکھایا گیا اور سردار سیف اسے بال بڑھانے کو کہتے
ہیں لیکن وہ نوکری کے حساب سے اپنے ہیئر کٹ کو لیتی ہے۔۔۔پھر وہ اغواء ہوتی
ہے، پھر اس کی شادی ہوتی ہے، پھر اس کے مسائل آتے ہیں، پھر بچہ ہوجاتا ہے،
سردار سیف دنیا سے چلا جاتا ہے، پھر بچہ بھی ایک سال کا ہوجاتا ہے۔۔۔لیکن
مدیحہ امام کے بال اتنے ہی رہتے ہیں۔۔۔یعنی ڈائریکٹر ایک وگ بھی نہیں لگوا
پایا ہیروئن سے۔۔۔ |
|
|
محبت تجھے الوداع |
محبت تجھے الوداع میں سونیا حسین جیولری شاپ میں جاتی ہے
بائیسویں قسط میں اور جھمکے دیکھ کر اسے یاد آتا ہے کہ یہ وہی جھمکے تھے جب
نئی شادی ہوئی تھی اور دکان پر گئی تھی تو اس کا شوہر اسے یہ دلوا نہیں
پایا تھا۔۔اور بے عزتی ہوئی تھی۔۔۔وہ دس منٹ سوچ کر دکاندار سے کہتی ہے کہ
اب یہ جھمکے سستے ہیں اور میں مہنگی۔۔۔لیکن ڈائریکٹر کی غلطی یہ تھی کہ یہ
جھمکے سونیا حسین یعنی ڈرامہ کی الفت چودہویں قسط میں ہی خرید چکی ہوتی ہے
اور انہی کپڑوں میں سین ہوتا ہے۔۔۔پھر یہی جھمکے اس کا میاں بھی شادی کی
سالگرہ پر لے آتا ہے۔۔۔ایک ہی جھمکے اور ڈائریکٹر کنفیوز |
|
|
قرار |
نئے ڈرامہ قرار میں اماں کا کہنا ہے کہ یوں تو مزیدار
تھا لیکن ایک اسکول ماسٹر کا گھر مڈل کلاس دکھانے کے بجائے ایسا دکھایا ہے
جیسے کسی محل میں رہتا ہے۔۔۔مڈل کلاس حلئے سے ہی ہیں اور گھر اتنا عالیشان۔۔۔ |
|