|
|
ادکارہ رمشا خان نے بہت تھوڑے عرصے میں نا صرف خود کو
منوایا بلکہ ان کا کام انڈسٹری میں بہت سراہا بھی جاتا ہے۔۔۔وہ ان
اداکاراؤں میں سے ہیں جنہوں نے بہت مشکل پراجیکٹس چنے اور انہیں بہت دل سے
کیا اور کامیاب بھی ہوئیں۔۔۔ڈرامہ ’’کیسا ہے نصیباں‘‘ میں مظلوم تو ڈرامہ
’’خود پرست‘‘ میں خودغرض۔۔۔رمشا کو بھارتی اداکارہ انوشکا شرما کی ڈپلیکیٹ
بھی مانا جاتا ہے ۔۔۔لیکن ایک شو میں رمشا خان کی والدہ کے حوالے سے کچھ
حیرت انگیز باتیں پتہ چلیں۔۔۔ |
|
|
|
ہانیہ عامر نے بتایا کہ رمشا خان کی والدہ ایک انتہائی
سوشل اور مزیدار خاتون ہیں جن کے ساتھ اگر آپ ہیں تو پھر رمشا کے ہونے کی
بھی ضرورت نہیں۔۔۔ہانیہ ان کے ساتھ ہی سوئمنگ پر چلی جاتی تھیں جب رمشا شوٹ
پر مصروف ہوتی تھیں۔۔۔وہ ایک انتہائی فٹ خاتون ہیں اور فیروز خان نے بتایا
کہ وہ میرے ساتھ جم بھی کرتی رہی ہیں اور ان کا ریکارڈ ہیں چھے منٹس کے
پلینکس کرنے کا جو کہ خود فیروز بھی نہیں کر پائے تھے۔۔۔ |
|
|
|
رمشا خان جب صرف آٹھ سال کی تھیں تو ان کے والدین میں
علیحدگی ہوگئی اور وہ اپنی بہن کے ساتھ والدہ کے ہمراہ رہیں۔۔۔انہوں نے
بچپن سے ہی اپنی والدہ کو بہت محنت کرتے دیکھا اور وہ ابھی بھی اسلام آباد
میں جاب کر رہی ہیں۔۔رمشا اپنے والد سے بھی بات کرتی ہیں لیکن والدہ کا
درجہ ان کے لئے بہت زیادہ اہم ہے کیونکہ انہوں نے دو بیٹیوں کو ماں اور باپ
بن کر پالا ہے۔۔۔ |