|
|
بیوی اور شوہر کا رشتہ انتہائی خوبصورت اور قیمتی رشتہ
ہوتا ہے اور اگر شریک حیات محبت اور سپورٹ کرنے والا مل جائے تو پھر انسان
کو کامیاب بنا سکتی ہیں- یہ واقعی شوبز سے تعلق رکھنے والے ان چند فنکاروں
کو دیکھ کر سچ لگتا ہے جن کی بیویاں ہمیشہ ان کے ساتھ دکھائی دیتی ہیں اور
ہر موقع پر انہیں سپورٹ کرتی نظر آتی ہیں اور اس سب کا اقرار ان خواتین کے
شوہر خود بھی اپنے مختلف انٹرویوز کے دوران کرچکے ہیں |
|
ہمایوں سعید کی اہلیہ
ثمینہ ہمایوں |
ہمایوں سعید اپنی تمام کامیابیوں کا سہرا اپنی اہلیہ کے
سر باندھتے ہیں- ہمایوں کا کہنا ہے میں اپنی کوئی بھی کام اپنی بیوی کے
بغیر مکمل نہیں کرسکتا- چاہے وہ حساب کتاب ہو یا پھر کرکٹ میچ یا پھر کسی
فلم کی شوٹنگ ہمایوں سعید کی اہلیہ ہمیشہ ہر موقع پر ان کے ساتھ دکھائی
دیتی ہیں- ثمینہ ایک کاروباری خاتون ہیں اور ہمایوں کی زندگی اور کاروبار
دونوں میں شراکت رکھتی ہیں- |
|
|
فواد خان کی اہلیہ صدف
فواد |
فواد خان اپنی اہلیہ سے بہت محبت کرتے ہیں اور وہ اپنے
اکثر انٹرویو میں اس بات کا ذکر کرتے دکھائی دیتے ہیں کہ کیسے ان کی بیوی
نے انہیں گزشتہ سالوں میں سپورٹ کیا- فواد خان ہمیشہ کہتے ہیں کہ آج وہ آج
اس مقام پر صدف کی سپورٹ سے ہی ہیں- صدف گارمنٹس کا بزنس بھی کرتی ہیں اور
ایک پراعتماد خاتون ہیں- صدف ہمیشہ اپنے شوہر کے ساتھ دکھائی دیتی ہیں چاہے
وہ ملک کے اندر ہوں یا پھر ملک سے باہر- |
|
|
سید جبران کی اہلیہ
عفیفہ جبران |
سید جبران کا شمار بھی ڈرامہ انڈسٹری کے کامیاب فنکاروں
میں ہوتا ہے- سید جبران کی اہلیہ عفیفہ جبران کا شمار چند مقبول شخصیات میں
ہوتا ہے- عفیفہ چند ٹاک شوز میں نظر آئیں تو ناظرین نے ان کی سادہ طبعیت کی
وجہ سے انہیں بہت پسند کیا- عفیفہ سماجی معاملات میں ہمیشہ اپنے شوہر کے
ساتھ دکھائی دیتی ہیں اور جبران کے ڈراموں کو لازمی سوشل میڈیا پر پروموٹ
کرتی ہیں- |
|
|
واسع چوہدری کی اہلیہ
ماہرہ شاہ |
واسع چوہدری اور ماہرہ شاہ کی شادی 2008 میں ہوئی اور ان
کی تین خوبصورت بیٹیاں ہیں۔ ماہرہ شاہ اکثر اپنے شوہر کے ساتھ ایوارڈ
فنکشنز کے علاوہ واسع چوہدری کی بیرونِ ملک ہونے والی فلموں کی شوٹنگ کے
دوران ان کے ساتھ دکھائی دیتی ہیں۔ مہیرا ہمیشہ اس بات کو یقینی بناتی ہیں
کہ وہ ہر موقع پر اپنے شوہر کے ساتھ ہیں۔ |
|