اچھا تو یہ ان مشہور اداکار کے صاحبزادے ہیں -- 4 بیٹے جو اپنے والد کی طرح اداکار بنے

image
 
پاکستان شوبز انڈسٹری میں اس وقت بھی کئی فنکار ایسے موجود ہیں جنہیں اداکاری وراثت میں ملی ہے- اس وقت اکثر موجودہ فنکاروں کے والدین بھی اسی انڈسٹری کا حصہ رہے ہیں- لیکن بعض نوجوان فنکار ایسے بھی ہیں جن کے بارے میں بہت کم لوگ یہ جانتے ہیں کہ یہ اپنے وقت کے مشہور اداکاروں کی اولاد ہیں-
 
حمزہ فردوس
حمزہ فردوس مشہور اداکار فردوس جمال کے بیٹے ہیں- حمزہ نے گزشتہ سال ملالِ یار٬ بن بادل برسات اور جانباز میں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کے بعد اب حمزہ شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرچکے ہیں- حمزہ فردوس کا سب سے پہلا ڈرامہ گھگی تھا جس میں انہوں نے ایک ہندو نوجوان کا کردار ادا کیا-
image
 
سید تبریز علی شاہ
سید تبریز علی شاہ بچپن سے ہی شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں اور یہ معروف اداکار ساجد شاہ صاحبزادے ہیں- تبریز سال 2018 میں نشر ہونے والے ڈرامے خلش اور مرہم میں اپنی ادکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں جبکہ سال 2005 میں انہوں نے شاہ رخ خان کی موت کے نام سے نشر ہونے والے ڈرامے میں فنکاری کا مظاہرہ کیا-
image
 
آبی خان
لال عشق میں نظر آنے والے آبی خان مشہور ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان قمر کے بیٹے ہیں- آبی خان سال 1992 میں پیدا ہوئے- آبی خان ایک ایسے پرکشش نوجوان ہیں جن کے بارے میں امکان ہے کہ وہ آئندہ جلد ہی مزید ڈراموں میں بھی دکھائی دیں گے-
image
 
عامر قریشی
اکثر لوگ اس بات سے ناواقف ہیں مشہور اداکار عامر قریشی معروف فلمسٹار مصطفیٰ قریشی کے بیٹے ہیں- عامر قریشی متعدد مقبول ترین ڈراموں کے علاوہ کئی کامیاب فلموں میں بھی اپنی فنکاری کا مظاہرہ کرچکے ہیں جن میں وار٬ پروجیکٹ غازی اور جنونِ عشق شامل ہیں-
image
YOU MAY ALSO LIKE: