ہر میدان میں آگے ہیں۔۔۔شوبز کی اداکارائیں جو ہر فن میں طاق ہیں

image
 
شوبز میں آنے والی کئی اداکارائیں آئیں اپنے کسی اور خواب کو پورا کرنے کی غرض سے تھیں۔۔۔لیکن پھر انہوں نے ہر فن میں خود کو ثابت کردیا اور اپنے خوابوں کو بھی پالیا۔۔۔لیکن کچھ اداکارائیں حیران کن حد تک ہر فن میں طاق ہیں۔۔۔
 
نادیہ حسین
ماڈل ، اداکارہ، بیوٹیشن، ڈاکٹر، ڈیزائنر۔۔۔آپ نام لیں اور نادیہ حسین وہ بن جائیں گی۔۔۔لوگ سمجھتے تھے کہ یہ ہر میدان میں گھس جاتی ہیں لیکن یہ دھبہ ان پر سے ہٹا جب لوگوں نے نادیہ سیلون کی کامیابی دیکھی اور وہاں کا میک اپ دیکھا۔۔۔یہ الزام بالکل ہی ہوا ہوگیا جب لوگوں نے ڈرامہ ’’جلن‘‘ میں نادیہ حسین کی شاندار اداکاری دیکھی۔۔۔ماڈلنگ،میں تو ان کا آج بھی کوئی ثانی نہیں اور وہ جس فیلڈ میں آتی ہیں خود کو بہترین ثابت کر کے ہی جاتی ہیں۔۔۔
image
 
ندا یاسر
یہ سچ ہے کہ ندا یاسر ایک ایسے گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں جہاں بچپن ہی کیمرہ اور پروڈکشن میں گزرا۔۔۔والدین دونوں ہی پی ٹی وی میں تھے۔۔۔لیکن ندا نے اداکاری میں قدم رکھا اور پھر میزبانی میں خود کو منوایا۔۔۔اس وقت بھی ان کے والد نے کوئی مدد نہیں کی بلکہ صاف کہہ دیا کہ تم خود کو ثابت کرو۔۔۔ندا یاسر نے اداکاری، پھر میزبانی کے بعد پروڈکشن اور ڈائریکشن میں بھی آئیں۔۔۔ساتھ ساتھ ڈیزائنننگ کا کام بھی شروع کیا اور اب بزنس میں بھی قدم رکھ دیا ہے اور ایک ریسٹورنٹ کی مالک ہیں۔۔۔
image
 
حریم فاروق
اداکارہ حریم فاروق صرف سولہ سال کی عمر میں باقاعدہ پروڈکشن میں آگئیں اور انہوں نے تھیٹر سے اپنے فن کا آغٓآز کیا۔۔۔وہ ایک بہترین اداکارہ، بہترین پروڈیوسر، بہترین ڈانسر اور ساتھ ہی بزنس وومن بھی ہیں۔۔۔پاکستان کی وہ پہلی خاتون ہیں جنہوں نے پی ایس ایل دوبئی کی میزبانی بھی کی ۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: