میں نے کب سے اپنے بچوں کو نہیں دیکھا۔۔۔وینا ملک اپنے بچوں کو باپ سے دور لے گئیں

image
 
یہ سچ ہے کہ ٍاولاد ماں باپ کے درمیان رشتے کو جوڑنے کی ایک کڑی ہوتی لیکن جب رشتہ ہمیشہ کے لئے ٹوٹ جائے تو یہی کڑی بھی ٹوٹ کر بکھر جاتی ہے۔۔کچھ ایسا ہی ہوا اسد خٹک اور وینا ملک کے درمیان۔۔۔دونوں نے محبت کی شادی کی اور بظاہر یہ ایک خوشحال ترین جوڑا مانا جاتا رہا۔۔۔اس شادی سے ان کے دو بچے ہوئے ایک بیٹا اور ایک بیٹی۔۔۔
 
اسد خٹک کو اکثر اپنے بچوں کے حوالے سے ویڈیوز بناتے دیکھا گیا اور وہ اپنے بچوں پر جان بھی لٹاتے تھے۔۔۔اس میں کوئی شک نہیں کہ بحیثیت ایک ماں وینا نے بھی بچوں سے محبت میں کوئی کثر نہیں چھوڑی تھی۔۔۔لیکن اس شادی کا اختتام کچھ اتنا بھیانک ہوا کہ سزا ملی دو ننھی کلیوں کو۔۔۔
 
image
 
وینا ملک نے کچھ عرصہ پہلے اپنی بیٹی امل کی سالگرہ منائی اور لوگوں نے دیکھا کہ اس خاص دن پر بھی بچی کے والد موجود نہیں تھے۔۔۔وینا ملک نے بچوں کو باپ سے جدا کرکے کبھی نا ملانے کا فیصلہ لیا اور حال ہی میں اسد خٹک کی ایک ویڈیو نے سب کو چونکا دیا جس میں وہ تڑپ کر اپنے بچوں سے ملنے کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں اور پاکستانی عوام سے مدد کی اپیل بھی کر رہے ہیں۔۔۔
 
 
ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے کب سے اپنے بچوں کو نہیں دیکھا اور ان کی تڑپ دیکھ کر سب کو اندازہ ہو رہا تھا کہ وہ یہ سب کچھ دل کی سچائی کے ساتھ مجبور ہو کر کر رہے ہیں۔۔۔اسد کا کہنا تھا کہ وینا ملک انہیں دھمکیاں دے رہی ہیں اور بچوں سے دور کردیا ہے۔۔۔کسی ملک کا قانون ایسا کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔۔۔
YOU MAY ALSO LIKE: