ہم دو جسم لیکن ایک جان ہیں -- پاکستانی اداکارائیں اور ان کی دوست بہنیں

image
 
پاکستانی اداکاراؤں کی فیملی ہمیشہ انہیں سپورٹ کرتی دکھائی ہیں- اور جن اداکاراؤں کی فیملی میں ان کی بہنیں موجود ہیں وہ ان کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں- ان اداکاراؤں کا اپنی بہنوں سے محبت کا ایک گہرا رشتہ ہوتا ہے اور یہ اکثر اپنی بہنوں کے ساتھ اپنی خوبصورت تصاویر پوسٹ کرتی ہیں-
 
یمنیٰ زیدی کی بہنیں
یمنیٰ زیدی ایک معروف فنکارہ ہیں اور اپنی معصومیت کی وجہ سے پرستاروں کی ایک بڑی تعداد رکھتی ہیں- یمنیٰ کی دو بہنیں اور دونوں ان سے بڑی اور شادی شدہ ہیں- یمنیٰ زیدی اپنے کیریر کے آغاز میں اکثر شوز میں اپنی بہنوں کے ساتھ ہی دکھائی دیتی تھیں جن کے نام علیزے اور مہرین زیدی ہیں- ان تینوں بہنوں کے درمیان گہری دوستی دیکھنے کو ملتی ہے-
image
 
نیمل خاور کی بہن
یوں تو نیمل خاور نے بہت کم ڈراموں میں کام کیا ہے لیکن ان کے فینز کی تعداد بہت زیادہ ہے جس کی وجہ نیمل کی جاندار اداکاری ہے جسے کافی پسند کیا گیا- نیمل خاور کی بہن فائزہ خاور بھی نہ صرف نیمل کی طرح خوبصورت ہیں بلکہ وہ پیشے کے اعتبار سے ایک وکیل بھی ہیں- ان دونوں بہنوں کے درمیان محبت کا ایک خاص رشتہ قائم ہے-
image
 
عائزہ خان کی بہن
عائزہ خان کی بہن حبا خان ان سے بہت چھوٹی اور کم عمر ہیں- عائزہ اکثر اپنے انٹرویوز میں اپنے بہن بھائیوں کا ذکر بہت شوق سے کرتی ہیں- عائزہ کی چھوٹی بہن نے عائزہ کے بچوں کی پرورش کے حوالے سے ان کی بہت مدد کی ہے- یہاں تک کہ عائزہ خان کا کہنا ہے کہ “ میرے خیال دو بچوں کی پیدائش میں اتنا بڑا وقفہ ایک اچھا آئیڈیا ہے کیونکہ کبھی کبھی چھوٹے بھی بڑوں کی مدد کرتے ہیں“-
image
 
فاطمہ آفندی کی بہن
فاطمہ آفندی اور ان بہن مریم آفندی ایک دوسرے کے بہت قریب ہیں- یہ دونوں بہنیں اس حد تک قریب ہیں کہ مریم جب بھی کہیں جاتی ہیں یا فاطمہ کے قریب نہیں ہوتیں تو اس وقت فاطمہ کو اپنے کاموں کو منظم کرنے کے حوالے سے مشکل پیش آتی ہے- فاطمہ آفندی اس وقت انتہائی افسردہ دکھائی دیں جب ان کی بہن کی شادی ہوئی-
image
 
ہانیہ عامر کی بہن
ہانیہ عامر کی صرف ایک بہن ہے جو ان سے 5 سال چھوٹی ہے- یوں تو ہانیہ بہت کم اپنی فیملی کی تصاویر شئیر کرتی ہیں لیکن ایک انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بہن اور والدہ کے بہت قریب ہیں- ہانیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ سمجھتی ہیں کہ ان کی بہن ان سے زیادہ خوبصورت اور پرکشش ہے-
image
YOU MAY ALSO LIKE: