|
|
سالگرہ انسانی زندگی کا وہ خاص دن ہوتا ہے
جب کہ وہ اس دنیا میں پہلی بار سانس لیتا ہے اس دن کی اہمیت ہر فرد کی
زندگی میں ہوتی ہے اس وجہ سے انسان اس دن کو اپنے چاہنے والوں کے ساتھ
منانے کی خواہش رکھتا ہے اور اگر آپ کا تعلق شوبز سے ہو تو یہ دن بہت سارے
دوسرے لوگوں کے لیے بھی خاص ہو جاتا ہے۔ مگر زیادہ تر اداکارائیں اپنے اس
خاص دن کو اپنے بہت قریبی اور خاص لوگوں کے ساتھ مناتی ہیں اور اس دن کی
تصاویر بھی اپنے اکاؤنٹ سے شئير کرتی ہیں جن کو دیکھ کر لوگ ان کے مستقبل
کے حوالے سے اندازے لگانے شروع کر دیتے ہیں- |
|
1: ہانیہ
عامر کی سالگرہ |
ڈمپل گرل ہانیہ عامر جو کہ اس وقت اپنی
خوبصورتی اور صلاحیتوں کے سبب لوگوں میں بہت چاہی جانے والی اداکاراؤں میں
شمار ہوتی ہیں- ان کے حوالے سے اکثر لوگوں کا خیال ہے کہ ان کے اور عاصم
اظہر کے تعلق کو جس کو وہ صرف دوستی کا نام دیتے ہیں دوستی سے کچھ زیادہ ہے-
بالخصوص جب ہانیہ اور عاصم اظہر کے بریک اپ کی خبریں آئیں تب بھی ہانیہ نے
یہی کہا کہ ہمارے درمیان صرف دوستی کا رشتہ ہے- جبکہ دیکھا گیا ہے کہ ہر
سال ہانیہ کی سالگرہ کو عاصم اظہر بہت خاص انداز میں سیلیبریٹ کرتے ہیں اور
ہانیہ کو اس تقریب میں سرپرائز دیتے ہیں- ان کی بے تکلفی اور خوشی کو دیکھ
کر بے ساختہ لوگ کہہ اٹھتے ہیں کہ کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے- |
|
|
2: حنا
الطاف کی سالگرہ |
حنا الطاف جو کہ آغا علی سے اب کرونا لاک
ڈاؤن کے دنوں میں سادگی سے شادی کر چکی ہیں ان کی اور آغا علی کی دوستی بہت
مختصر عرصے تک چلی اور جیسے ہی لوگوں میں ان کے تعلق کے حوالے سے چہ
مگوئيوں کا آغاز ہوا اسی وقت میں ان دونوں سے شادی کا اعلان کر دیا ۔ ان
دونوں کے تعلق کے حوالے سے افواہوں کا آغاز اس وقت ہوا تھا جب سوشل میڈیا
پر ایک ویڈيو سامنے آئی جس میں آغا علی نے حنا الطاف کی سالگرہ کے موقع پر
ایک سرپرائز برتھ ڈے پارٹی رکھی تھی جس کو دیکھ کر یہ اندازہ ہوا کہ ان
دونوں کے درمیان تعلق دوستی سے کچھ زيادہ ہے جو کہ جلد ہی شادی میں تبدیل
ہو گیا- |
|
|
3: منال
خان کی سالگرہ |
منال اور ایمن جڑواں بہنیں ہیں اور ہمیشہ
انہوں نے اپنی سالگرہ ایک دوسرے کے ساتھ ہی منائی مگر اس سال یہ پہلا موقع
تھا کہ ایمن اپنے شوہر کے ساتھ ترکی میں ہیں جب کہ منال پاکستان میں ہیں-
اس وجہ سے یہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ سالگرہ نہیں منا سکیں مگر منال کی
سالگرہ کی خاص بات اس سال یہ رہی کہ انہوں نے اس سال اپنی سالگرہ اپنے
منگیتر احسن محسن اکرام کے ساتھ منائی جن کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ بہت
جلد ہی یہ دونوں ایک دوسرے کے جیون ساتھی بننے والے ہیں اور احسن نے اس
موقع پر منال کو ایک قیمتی سونے کا نیکلس بھی تحفے میں دیا- |
|
|
4: علیزے
شاہ کی سالگرہ |
علیزے شاہ جو کہ ابھی انتہائی کم عمر ہیں
مگر ان کے کیرئیر کے آغاز ہی سے ان کا نام نعمان سمیع کے ساتھ لیا جاتا رہا
ہے- عوام میں بھی ان کی جوڑی کو بہت پسند کیا جاتا ہے مگر گزشتہ کچھ عرصے
سے اس جوڑی کے حوالے سے یہ خبریں بھی سامنے آرہی ہیں کہ ان دونوں کے درمیان
کچھ اختلافات ہو چکے ہیں مگر گزشتہ سالوں میں یہ جوڑا اپنی سالگرہ ایک
دوسرے کے ساتھ انتہائی جوش وخروش سے مناتے رہے تھے |
|