ہاتھوں میں سگار، چہرے پر آٹا اور پتلون کی جگہ پہنی شارٹس، شوبز اداکاروں کی ایسی حرکتیں جن پر لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنا دیا

image
 
شوبز کی دنیا دکھاوے کی دنیا کہلائی جاتی ہے یہاں وہیں بکتا ہے جو دکھتا ہے لوگوں کی نظر میں آنے کے لیے بعض اوقات اس شعبے سے وابستہ لوگ ایسی ایسی حرکتیں کر گزرتے ہیں جن سے ایک جانب تو وہ لوگوں کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں مگر اس کے ساتھ ساتھ شدید تنقید کا بھی نشانہ بن جاتے ہیں- حالیہ دنوں میں ایسی ہی کچھ تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنیں جو کہ ان اداکاروں نے اپنے اکاؤنٹ سے شئير کیں ژگر لوگوں نے ان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا-
 
منیب بٹ اور ان سے بھاری سگار
منیب بٹ اور ایمن خان کی جوڑی کو لوگوں کی طرف سے ہمیشہ بہت محبتوں سے نوازہ گیا حالیہ دنوں میں یہ جوڑی اپنی بیٹی امل کو ننھیال میں چھوڑ کر ترکی کے سیاحتی دورے پر گئے ہوۓ ہیں اور وہاں سے اپنی تصاویر شئیر کر رہے ہیں جن کو لوگ بھی خوب سراہا رہے ہیں- مگر منیب بٹ کی ایک تصویر نے لوگوں کی اس چاہت کو تنقید میں بدل دیا- اس تصویر میں منیب بٹ کے ہاتھوں میں ایک بڑا سگار ہے اور جس کے کیپشن میں انہوں نے ان یوژل یعنی کچھ انوکھا لکھا جب کہ ان کی اس تصویر کو دیکھ کر سب سے پہلے لوگوں نے ان کو تمباکو نوشی کے نقصانات کے بارے میں بتایا- اس کے ساتھ لوگوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ بہت اچھا کام کر رہے ہیں جو اس طرح فخر سے سب کو دکھا رہے ہیں جب کہ کچھ لوگوں نے ان کو امل کے بغیر تفریح کرنے پر بھی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا-
image
 
فہد مصطفیٰ کیا پینٹ پہننا بھول گئے
فہد مصطفیٰ سے بھی لوگوں کی محبت کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے انہی محبتوں کا ثبوت ہے کہ فہد گزشتہ کئی سالوں سے جیتو پاکستان کی میزبانی کامیابی سےکر رہے ہیں- مگر حالیہ دنوں میں اس وقت ان کو لوگوں کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے اپنی ایک تصویر اس حالت میں شئير کی کہ انہوں نے کوٹ اور شرٹ کے ساتھ ایک شارٹس پہن رکھی تھی -لوگوں نے ان کی اس تصویر پر کافی مختلف انداز میں تبصرے کیے- کچھ لوگوں نے ان کے اس لباس کو سستا نشہ کرنے کا نتیجہ قرار دیا تو کچھ لوگوں کے نزدیک آن لائن خریداری کا سبب قرار دیا- جبکہ ایک خاتون نے اپنے بچوں کے ایک واقعہ کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بیٹی نے اس تصویر کو دیکھ کر کہا کہ یہ بندہ تو پاجامہ پہننا ہی بھول گیا شیم شیم ہو گیا-
image
 
آمنہ الیاس ہو گئيں گوری گوری
آمنہ الیاس کا شمار ان باصلاحیت اداکاراؤں میں ہوتا ہے جن کو آغاز میں اپنی سانولی رنگت کی وجہ سے کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور اس بات کا ان کو احساس بھی تھا- اسی وجہ سے انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اپنی سالگرہ کے دن ایک ویڈیو شئير کی جس میں انہوں نے آٹے کی پرات میں اپنے چہرے کو ڈبو کر خود کو گورا کر لیا اور لوگوں کو یہ پیغام دیا کہ گورے پن کے بجائے اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ کریں- مگر اس ویڈیو کے سامنے آتے ہی کچھ لوگوں نے تو ان کی تعریف کی مگر کچھ لوگوں نے ان کی ویڈیو کو اوور ایکٹنگ قرار دیا جب کہ کچھ لوگوں نے ان کی اس ویڈیو کو بیوٹی کریم والوں کے لیے ایک اچھا جواب قرار دیا-
YOU MAY ALSO LIKE: