|
|
شوبز انڈسٹری میں کئی ایسے جوڑے ہیں جن کی محبت انتہائی
مثالی اور دل کو چھو لینے والی ہے لیکن اس کا اظہار کرنے کا بھی سب کا
طریقہ تھوڑا مختلف ہے۔۔۔حال ہی میں منیب بٹ نے اپنی محبت ایمن خان کو
سرپرائز دینے کا سوچا اور ان کے ساتھ چھٹیاں گزارنے کا منصوبہ بنایا۔۔۔وہ
اپنی بیگم کو انہی دنوں چھٹیوں پر لے کر گئے جب کہ وہ جانتے تھے کہ ایمن کی
سالگرہ کا دن بھی آنے والا ہے۔۔۔ |
|
منیب ترکی کے سفر پر نکلے اور ان کے آغاز سفر سے ہی ان کی محبت کا اندازہ
ہونا شروع ہوگیا۔۔۔ |
|
جہاز سے لے کر ایئر پورٹ اترنے تک انہوں نے ایمن خان کے سارے ناز نخرے
اٹھائے اور بیٹی امل کو خالہ کے پاس ہی چھوڑ دیا تاکہ وہ اپنی محبت کے
درمیان کسی بھی قسم کی کوئی ذمہ داری نا دیکھیں۔۔۔ |
|
|
|
ایمن خان کی سالگرہ والے دن انہوں نے خصوصی انتظام کیا
اور ایک بہت ہی منفرد انداز میں انہیں آنکھوں پر ہاتھ رکھ کر اس مقام تک لے
کر گئے جہاں سے پورا شہر اور اس کی خوبصورتی نظر آتی تھی اور پھولوں سے
ایمن کا استقبال ہوا۔۔۔ |
|
ایمن نے بھی منیب بٹ کے دل میں اپنی جگہ کچھ اس طرح
بنائی کہ شوبز کو عروج پر ہی خیر آباد کہا اور اپنے سسرال ، اپنے گھر اور
اپنی بیٹی کو ہی اپنا مستقبل بنایا۔۔۔ |
|
اس یادگار سالگرہ کو دیکھ کر دانش نواز نے ایک جگہ بڑے
ہی مزیدار انداز میں لکھا کہ چلو جی پورا ترکی گھوم لیا جس پر منیب بٹ اور
ایمن نے اپنے اپنے انداز میں تفریحی جوابات لکھے اور دانش نواز نے بھی
انہیں دعائیں دیں۔۔۔ |
|
|
|
لوگ چاہے کچھ بھی کہیں لیکن نوجوان جوروں کی اس طرح کی
محبت یہ ثابت کرتی ہے کہ پیار ابھی بھی موجود ہے اور اسے نبھانے والے
بھی۔۔۔کوئی بھی موسم دھندلا نہیں ہوتا صرف دیکھنے والوں کی آنکھوں پر پردہ
آجاتا ہے۔۔۔پیار نبھانے والے اپنے دل کو ہمیشہ صاف اور شفاف رکھتے ہیں ایمن
اور منیب کی طرح |