فیصل قریشی کے بچوں کے معاملے میں کچھ اصول

image
 
اداکار فیصل قریشی حالیہ دنوں میں وزن کم کرنے کے بعد اپنی عمر سے قریب دس سال مزید چھوٹے نظر آنے لگے ہیں ۔۔۔خود پر بہت زیادہ محنت کرنے کی ایک وجہ ان کے ننھے فرمان قریشی بھی ہیں جن کی پیدائش کے بعد فیصل قریشی کو پھر سے نوجوان اداکاروں کی فہرست میں اچھا جانے کا موقع ملا ہے اور یہ ایک ایسا روپ ہے جسے فیصل قریشی خود بھی بھرپور انداز میں انجوائے کر رہے ہیں-
 
یوں بھی فیصل قریشی کو بچوں کے معاملے میں کافی حساس اور محبت کرنے والا مانا جاتا ہے۔۔لیکن جن لوگوں نے ان کے ساتھ بہت کام کیا ہے وہ جانتے ہیں کہ فیصل قریشی بچوں کے لئے اپنے ہی کچھ اصول رکھتے ہیں-
 
فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ جب بچوں کو دینے کا وقت ہو تو اس میں پھر کسی کا کوئی حصہ نہیں۔۔۔نا کوئی فون اور نا ہی کوئی ملاقات-
 
image
 
وہ اپنے بچوں سے کھیلتے وقت اس بات کو بھول جاتے ہیں کہ وہ کوئی اسٹار ہیں۔۔۔انہیں زمین پر بیٹھنے اور لیٹنے سے بھی پھر کوئی نہیں روک سکتا-
 
بیٹی کو ڈانٹنے یا مارنے پر وہ اپنی بیوی سے بھی پنگا لے سکتے ہیں-
 
اپنے بچوں کے کاموں میں وہ بیگم کا بھرپور ساتھ دینے کے قائل ہیں۔۔۔کوئی کام صرف ماں کا نہیں بلکہ دونوں کا ہے-
 
بیٹوں کو بیٹوں کی طرح مضبوط انداز سے پالیں۔۔۔انہیں نازک نا بنائیں-
 
 
بچوں کی بھی بڑوں کی طرح عزت نفس ہوتی ہے اس لئے ناہیں کسی کے سامنے کچھ بھی نا کہیں۔۔۔
 
دیکھئے کس طرح وہ اپنے ننھے سے فرمان قریشی سے مختلف انداز میں کھیل رہے ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE: