|
|
پچھلے دنوں اداکار عابد علی مرحوم کی بیٹی راحمہ علی نے
اپنے والد کی شادی کے دن کی ایک خوبصورت یاد شیئر کی اور اپنے سوشل اکاؤنٹ
پر دو پیار بھرے دلوں کی کہانی لکھی۔۔۔جس کے ایک ایک لفظ میں باپ کی محبت
اور ماں کی قربانیوں کا عکس نظر آرہا تھا۔۔۔ |
|
کہانی کچھ یوں ہے کہ میری ماں بہت کم عمر تھیں پی ٹی وی کی ایک جانی مانی
گلوکارہ اور اداکارہ تھیں۔۔۔اور میرے والد ایک ایسے نوجوان تھے جو کوئٹہ سے
لاہور اداکار بننے کا خواب لے کر آئے اور پی ٹی وی میں داخل ہونے کے بعد
میری والدہ کی زندگی میں بھی آگئے۔۔۔ |
|
ان دونوں کی ہی ایک دوسرے کے لئے پسندیدگی تھی اور دور دور سے ہی ایک دوسرے
کو دیکھا کرتے تھے ۔۔۔یہ مقابلہ یوں ہی جاری تھا جب تک کہ ان دونوں کو ایک
ساتھ ایک پراجیکٹ میں کام کرنے کا موقع ملا۔۔۔ |
|
|
|
پاپا کو پیار ہوگیا اس خوبصورت اور خوش مزاج لڑکی سے اور
وہ اس وقت تک اس کا پیچھا کرتے رہے جب تک میری ماما نے ہاں نہیں کہہ
دی۔۔۔وہ خود بھی بہت ہینڈسم تھے اور ان کی شخصیت بہت ہی متاثر کن تھی۔۔۔یوں
ان دونوں نے ملنا شروع کیا۔۔۔ |
|
شادی کے بعد میرے والد نے ماما سے کیرئیر چھوڑنے کا کہہ
دیا جو کہ اکثر مرد شادی کے بعد کہتے ہیں اور کہا کہ تم کوئٹہ آجاؤ۔۔۔میری
ماما نے وہی کیا۔۔۔پھر پاپا نے امی کو کوئٹہ چھوڑا اور خود کام کے لئے
لاہور آنے لگے۔۔۔میری والدہ یہ دن اپنے سسرال میں ہی گزارتیں اور ان کی
واپسی کے دن گنتیں۔۔وہ دونوں ایک دوسرے کو خط بھی لکھا کرتے ۔۔۔جی ہاں خط
جس میں رومانس اور پیار بھرا ہوتا تھا اور ایک دوسرے کو یاد کرنے کے تذکرے
ہوتے تھے۔۔۔میں نے بھی کچھ چپکے سے پڑھے |
|
لیکن ہر پیار بھری کہانی کی طرح یہ کہانی بھی دھندلانے
لگی۔۔۔وہ کام میں اتنا مصروف ہوگئے اور ساتھ ہی ان تمام چیزوں میں بھی جو
اکثر شادی کے علاوہ کی جاتی ہیں۔۔۔۔میری ماما اپنے گھر لاہور واپس آگئیں
اور بچوں کی پیدائش کے بعد وہیں انہیں پروان چڑھانے لگیں۔۔۔اور وہ ہیرے کی
طرح چمکتے رہے۔۔۔یہ سب کافی تکلیف دہ تھا۔۔ |
|
ان دونوں کے درمیان معاملات سنجیدگی اختیار کرنے لگے
لیکن کسی نا کسی طرح انہوں نے تیس سال ایک دوسرے کے ساتھ گزار لئے۔۔۔لیکن
یہ ایک دوسری عورت کے لئے بہت آسان ہوگیا کہ وہ ان دونوں کے درمیان موجود
فاصلے کا فائدہ اٹھا کر اپنی جگہ بنالے۔۔۔تو دوسری غیر اعلانیہ شادی
ہوگئی۔۔۔اور ہماری چھوٹی سی ، ٹوٹی پھوٹی دنیا بھی تباہ ہوگئی۔۔۔پھر کچھ
بھی واپس نارمل نا ہوسکا،۔۔۔ |
|
|
|
میں حیران ہوتی ہوں کہ پیار اتنا کمزور کیسے ہوسکتا ہے
۔۔۔یہ کیوں زندگی بھر کے لئے نہیں ہوتا۔۔۔ |
|
یہ تصویر اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ ایک دوسرے کے لئے
دھڑکن کی طرح تھے اور ان کے درمیان بھی کبھی بہت محبت تھی۔۔۔ |