|
|
پاکستانی ڈراموں میں کہانیاں تو ہوتی ہیں
کافی مزیدار لیکن کچھ عرصہ بعد ان کے کچھ سینز ہوجاتے ہیں سمجھ سے
باہر۔۔۔کچھ ایسی ہی غلطیاں اس ہفتہ پاکستانی ڈراموں میں نظر آئیں جن کی
سمجھ نہیں آئی |
|
گھسی پٹی
محبت |
ڈرامہ گھسی پٹی محبت میں کہانی تو بہت
جاندار ہے لیکن کچھ سینز سمجھ سے باہر ہیں۔۔۔شادی کی پہلی رات ہی شہود علوی
کی بیگم انہیں زہر دے دیتی ہیں اور وہ انتقال فرما جاتے ہیں۔۔پھر دوسرے دن
تفتیش کے وقت ایک ڈھکی ہوئی باڈی کی تصاویر اس طرح کھینچتے ہیں کہ جیسے کچھ
نظر آرہا ہے ۔۔۔جبکہ چہرہ تو دکھایا ہی نہیں تھا تو پھر تصویر کھینچنے کا
کیا مقصد تھا۔۔۔دوسری طرف دوسری بہن شادی کے بعد اپنے شوہر سے کھنچی کھنچی
جبکہ ساس کی بہترین دوست بن گئی ہے۔۔۔ساس اسے لاکھ کہتی ہے کہ میں تمہاری
دوست ہوں مجھے وجہ بتاؤ شوہر سے دوری کی لیکن نہیں بتاتی۔۔۔اور شوہر کو
کہتی ہے کہ مجھے تمہارے منہ سے اور تمہارے جسم سے بدبو آتی ہے ۔۔۔ایسے لگتا
ہے جیسے کچرے کا ڈھیر۔۔۔ان ڈائیلاگز کی جگہ اگر وہ یہ سب آرام سے کہہ دیتی
تو عجیب نہیں لگتا۔۔۔لیکن اس کو جس ڈرامائی انداز میں یہ سب کہتے دکھایا
گیا اس کی تک سمجھ سے باہر تھی۔۔۔ |
|
|
محبت تجھے
الوداع |
محبت تجھے الوداع کو باقاعدہ طول دیا جارہا
ہے اور دیکھنے والوں کو اچھی طرح پتہ چل رہا ہے کہ کہانی آگے بڑھانے کے لئے
سینز کو باقاعدہ آگے بڑھایا جارہا ہے جن کی کوئی تک نہیں۔۔۔الفت اپنی ہی
شادی کی سالگرہ پر رات بارہ بجے پہنچتی ہیں۔۔۔تو دیکھتی ہیں کہ ان کی شادی
کی سالگرہ کا کیک دوسری بیوی اور شوہر کاٹ رہے ہیں۔۔۔وہ غصہ ہوتی ہیں۔۔۔گھر
میں کوئی معمولی فنکشن بھی ہوتا ہے تو گھر والوں کے مشورے سے ہوتا ہے لیکن
یہاں تو الفت کو کچھ بتایا نہیں گیا۔۔۔سرپرائز بھی دینا تھا تو تھوڑا بہت
الفت کو بلانے کا انداز ہوتا لیکن یہاں تو جان بوجھ کر لڑائی کا ایک سین
بنانے کی وجہ ڈھونڈی گئی اور الفت کے ہنگامہ کے بعد دوسرے دن صبح صبح سب
اپنے پرانے گھر لوٹ گئے الفت کو چھوڑ کر۔۔۔اس ڈرامہ کا ہر سین پہلے سین سے
الگ ہوتا ہے اور اس کا پچھلے سین سے تعلق ڈھونڈنا پڑتا ہے۔۔۔ |
|
|
محبتیں
چاہتیں |
محبتیں چاہتیں کی اب چوتھی قسط آئے گی اور
اس میں میاں بیوی کے بے پناہ اعتبار کو دکھایا گیا ہے لیکن دوسری طرف ان کی
بے وقوفیاں بھی دکھائی گئی ہیں کہ کس طرح اپنے بہترین دوست کو ناراض کر کے
اس کی بیوی کو سازشوں کے باوجود گھر میں پناہ دیتے ہیں اور اس کی ہر طرح کی
بات کو نظر انداز کر رہے ہیں۔۔۔کہانی آگے بڑھے گی تو پتہ چلے گا کہ یہ بے
وقوفیاں کب تک چلیں گی۔۔۔ |
|