|
|
ماں باپ کا صحیح امتحان جب ہوتا ہے جب وہ
اپنے درمیان ہونے والے شدید ترین اختلافات کا اثر اپنے بچوں پر نہیں ہونے
دیتے۔۔۔یہ اتنا آسان نہیں جب دو لوگوں میں علیحدگی ہوجائے لیکن وہ پھر بھی
اپنے بچوں کو ایک دوسرے سے ملنے پر نا تو کبھی روکیں اور نا ہی کبھی ان کے
دل میں ایک دوسرے کے لئے برائی ڈالیں۔۔۔شوبز میں بھی کچھ ایسے ستارے ہیں
جنہوں نے انتہائی کامیابی سے اس فرض کو نبھایا اور بچوں کو احساس نہیں ہونے
دیتے |
|
زیبا
بختیار اور عدنان سمیع خان |
زیبا بختیار اور عدنان سمیع خان کے درمیان
جب علیحدگی ہوئی تو ازان اس وقت کافی چھوٹے تھے لیکن زیبا بختیار نے اپنے
بیٹے کے دل میں کبھی بھی باپ سے متعلق کوئی بھی نفرت نہیں ڈالی بلکہ دونوں
سابقہ میاں بیوی نے اپنے بچے کو ہر طرح سے مکمل رکھنے کی کوشش کی۔۔۔اذان
اپنے والد کے پاس بھی جاتے رہے اور والدہ کے ساتھ تو وہ مستقل بنیادوں پر
ساتھ ہی رہے۔۔۔والد کی دوسری اور تیسری شادی کا بھی کوئی برا نہیں مانا ور
عدنان سمیع خان کی بیٹی کو اپنی بہن ہی مانتے ہیں اور اسی طرح چاہتے
ہیں۔۔۔یہ ایک ایسا توازن تھا جو ماں باپ نے علیحدہ ہونے کے باوجود بچے کی
شخصیت پر قائم رکھا۔۔۔ |
|
|
شہروز اور
سائرہ |
شہروز اور سائرہ کی طلاق کا سب سے زیادہ
دکھ یہ تھا کہ دونوں کی ایک بہت ہی پیاری بیٹی بھی ہے اور دونوں کی جوڑی اس
بچی کے ساتھ مل کر مزید خوبصورت لگتی تھی۔۔۔لیکن سائرہ یوسف نے جس سمجھداری
کا مظاہرہ کیا وہ بہت ساری ماؤں کے لئے ایک مثال ہے۔۔۔اپنی بیٹی کو یہ
احساس بھی نہیں ہونے دیا کہ زندگی میں بہت کچھ بدل گیا ہے۔۔۔بلکہ باقاعدگی
سے دادا دادی اور والد کے پاس بھیجتی بھی ہیں اور ساتھ ہی اس سے کسی بھی
قسم کی کوئی منفی بات شیئر نہیں کرتیں تاکہ وہ کبھی کسی بھی رشتے کے لئے
منفی نا سوچے۔۔۔حال ہی میں وہ اپنے والد کے پاس تھیں تو ایک ویڈیو نے یہ
ثابت کیا کہ ننھی نورے اپنے کزنز اور اپنے والد دونوں سے بہت خوش ہیں۔۔۔ |
|
|
جویریہ
عباسی اور شمعون عباسی |
اس جوڑی میں طلاق کے بعد صرف ایک ہی رابطہ
تھا اور وہ تھی ان دونوں کی بیٹی جو بڑی ہورہی تھی۔۔۔ایسے وقت میں دونوں نے
یہ فیصلہ کیا کہ چاہے دلوں میں ایک دوسرے کے لئے نفرت ہو لیکن بیٹی کے لئے
دل کو بڑا کریں گے اور اس کو ہر قسم کی منفی تربیت سے دور رکھیں گے۔۔۔بیٹی
اب بڑی ہوگئی ہے اور ماں اور باپ دونوں سے ہی قریب ہے۔۔۔ |
|