|
|
شوبز میں ہونا کوئی جرم نہیں لیکن یہاں اداکاراؤں سے جڑے حالات ان کے
بچوں پر بھی سوال اٹھا دیتے ہیں۔۔۔کچھ ایسا ہی ہوا بشریٰ انصاری کی
چھوٹی بیٹی میرا کے ساتھ جو خود بھی ماڈلنگ سے وابستہ رہ چکی ہیں۔۔۔ |
|
زندگی کے کئی اتار چڑھاؤ دیکھتی بشری انصاریٰ نے جب کچھ عرصہ پہلے اپنے
پہلے شوہر ڈائریکٹر اقبال انصاری سے علیحدگی اختیار کی تو عوام نے تب بھی
کئی سوال اٹھائے۔۔۔کیا ضرورت تھی دو بیٹیوں کی ماں ہوکر، نانی ہوکر اس عمر
میں الگ ہونے کی۔۔۔لیکن بشریٰ انصاری نے ایک انٹرویو میں کہا کہ یہ ایک
ایسا فیصلہ تھا جو ان کی زندگی سے متعلق تھا اور جب کوئی جانتا نہیں تو
میرے جوتے میں پیر ڈالے بغیر بات بھی نا کرے۔۔۔ |
|
وہ اپنی بیٹیوں کے معاملے میں بہت حساس ہیں اور بڑی بیٹی کے گھر بھی جاتی
ہیں ان سے ملنے اور چھوٹی بیٹی کی پہلی شادی بھی انہوں نے کافی دھوم دھام
سے کی تھی۔۔۔یہ ایک ایسی شادی تھی جو کافی مقبول ہوئی تھی اور اس میں کافی
پیسے بھی خرچ ہوئے تھے۔۔۔ |
|
|
|
پوری انڈسٹری ہی اس شادی اور مہندی کا حصہ بنی تھی۔۔یہ شادی میرا کی پسند
سے ہوئی تھی اور اس شادی سے میرا انصاری کے دو بچے بھی ہوئے جو ابھی بھی ان
کے ساتھ ہی ہیں۔۔۔ |
|
میرا انصاری اکثر پاکستان بھی آتی رہتی تھیں اور کیونکہ وہ چھوٹی بیٹی ہیں
اس لئے اپنی اماں کی کافی لاڈلی بھی رہیں ہمیشہ سے۔۔۔حال ہی میں انہوں نے
اپنی زندگی اک ایک بہت بڑا فیصلہ کیا اور اپنے پہلے شوہر سے راستے جدا
کرلئے۔۔۔اس خبر کا پتہ میرا انصاری کی دوسری شادی کی تصاویر سے چلا جہاں وہ
ہی نہیں بلکہ ان کے دونوں بچے بھی کافی خوش نظر آئے۔۔۔ |
|
لوگوں نے اس شادی پر بھی کافی انگلیاں اٹھائیں جن میں سے اکثر نے یہ بھی
کہا کہ ماں نے اس عمر میں دوسری شادی کی تو بیٹی نے بھی وہی کیا۔۔۔لیکن سچ
تو یہ ہے کہ لوگ ان کے جوتے میں پیر ڈالے بغیر یہ بات کر نہیں سکتے۔۔۔ |
|
|
|
میرا انصاری بہت خوبصورت لگیں اپنی دوسری شادی کے موقع پر اور ریسیپشن
بیرون ملک کے حساب سے ہی ہوا۔۔۔ |