|
|
پاکستان اس وقت کرونا کی دوسری لہر کا سامنا کر رہا ہے جس کے حوالے سے
ماہرین کا یہ کہنا ہے کہ یہ پہلی لہر کے مقابلے میں زیادہ شدید اور
خطرناک ہے- آئے دن ملک کی کئی اہم شخصیات کے اس بیماری میں مبتلا ہونے
کی خبریں سامنے آرہی ہیں جن میں معروف ایم پی ایز ایم این ایز بھی شامل
ہیں- یہاں تک کہ سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے بھی ٹیسٹ مثبت آنے
کے بعد خود کو قرنطینہ کر لیا ہے انہی افراد میں عامر لیاقت بھی شامل
ہیں جن کے حوالے سے یہ خبر بھی سامنے آئی کہ اس وائرس کے سبب ان کی
حالت کافی خراب ہے- |
|
اپنی بیماری کے دوران وہ اپنی تصاویر اور ویڈيوز سوشل میڈيا پر شئير کرتے
رہے ہیں جس سے ان کی صحت کے حوالے سے آگاہی حاصل ہوتی رہی اور لوگوں کو پتہ
چلتا رہا کہ کرونا وائرس نے ان کی صحت پر کتنے برے اثرات مرتب کیے- |
|
آئی سی یو سے واپس آنے کے بعد انہوں نے اپنی ایک ویڈيو شئير کی جس میں
انہوں نے اپنی روزمرہ کی روٹین کے بارے میں بتایا کہ کس طرح انہوں نے اس
بیماری کا مقابلہ کیا اور اپنے دن کے مختلف حصوں کو کس طرح تقسیم کیا- |
|
|
|
عامر لیاقت نے اپنے ان دنوں میں زیادہ وقت عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا
اظہار کرتے ہوئے گزارا نعتیں پڑھتے ہوئے اور درود شریف کے ذکر کے ساتھ
انہوں نے اپنی روح اور جسم کو طاقت بخشی-
صبح کا آغاز وہ فجر کی نماز سے کرتے تھے اور اس کے بعد سورج کی دھوپ کو
انہوں نے صحت کے لیے بہت لازم قرار دیا- اس کے بعد نیبیولائز کرتے تھے
چونکہ عامر لیاقت کی بیوی طوبیٰ بھی کرونا میں ان کے ساتھ ہی مبتلا تھی اس
وجہ سے عامر کا یہ کہنا تھا کہ وہ اپنا ناشتہ خود ہی تیار کرتے تھے- اس کے
لیے انہوں نے اپنے کمرے ہی میں انتظام کر رکھا تھا اس کے بعد دن کا کھانا
وہ بارہ بجے تک کھا لیتے تھے اور رات کوجلدی سو جاتے تھے- اس بیماری سے
مقابلہ کرنے کے لیے اچھی نیند بہت ضروری ہوتی ہے- |
|
عامر لیاقت کا یہ بھی ماننا تھا کہ ہر حالت میں انسان کو اپنی زندگی کے
کاموں کو جاری رکھنا چاہیے کاموں کے رک جانے کا مطلب زندگی کا رک جانا ہے
جس کو کسی وقت بھی رکنے نہیں دینا چاہیے- |
|
کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے مائع اشیا کا استعمال زیادہ سے زيادہ
کرنا ضروری ہوتا ہے اس کے لیے ایک جانب تو عامر لیاقت ڈيٹوکس پانی کا
استعمال کرتے تھے جس کے اجزا میں کھیرا، ادرک دھنیا اور پودینہ لیموں کے
ساتھ شامل ہے اور پینے کے لیے عامر لیاقت یہی پانی استعمال کرتے تھے- |
|
ادویات کے استعمال کے ساتھ ساتھ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ گڑ کا استعمال
بھی کرتے تھے جو کہ کھانسی اور سانس کے مسائل کے لیے بہت مفید ہوتا ہے ۔
گرم چیزوں کو پینے کا مشورہ دیتے ہوئے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ کافی
خود ہی بنا کر دن میں کئی بار پیتے تھے- |
|
|
|
وقت کو گزارنے کے لیے انہوں نے اپنے کمرے ہی میں اپنا کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ
بھی سیٹ کر رکھا تھا تاکہ وہ اپنے آنے والے پروجیکٹ کے لیے تیاری کر سکیں
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ جلد ہی ایکسپریس چینل پر ایک نیا مارننگ شو
شروع کرنے والے ہیں- اس کے علاوہ وہ کرونا کے اثرات کے حوالے سے ایک
ڈاکیومینٹری بی بنانا چاہتے ہیں تاکہ لوگوں کو اس بیماری کے خطرات سے آگاہ
کر سکیں- |
|
اس کے علاوہ انہوں نے اپنے دن کو گزارنے کے لیے مختلف کتب کے مطالعہ کا بھی
سہارا لیا ہے اور بیماری کا مقابلہ کرنے کے لیے ڈاکٹرز کی بتائی گئی ادویات
کے استعمال کو بھی باقاعدگی سے کیا ہے- رات کے وقت کچھ وقت وہ اپنی بیگم
طوبیٰ کے ساتھ گزارتے تھے مگر چونکہ طوبیٰ کا ٹیسٹ نیگٹو آچکا ہے تو اس لیے
وہ ان سے ملاقات کے دوران سوشل ڈسٹنسنگ کا خصوصی خیال رکھتے تھے- |
|
ابھی تک عامر لیاقت کا ٹیسٹ نیگٹو نہیں ہو سکا ہے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ
وہ باقاعدگی سے آکسیجن میٹر کے ذریعے اپنے آکسیجن لیول کو چیک کر رہے ہیں
اور اس لیول کی کمی کی صورت میں وہ آکسیجن لے رہے ہیں تاکہ اس لیول کو
برابر رکھ سکیں- اس کے ساتھ ساتھ اسٹیم باقاعدگی سے لیتے ہیں یہ کرونا سے
مقابلہ کرنے کے لیے بہت مفید ثابت ہوتی ہے- |
|
عامر لیاقت کی حالت دیکھ کر اس بیماری کی شدت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے
اور اس سے یہ سبق ملتا ہے کہ جتنا زیادہ احتیاط کی جا سکے بہتر ہے- |