اب صرف بچے ہی نظر آتے ہیں۔۔۔شوبز کی کامیاب ترین اداکارائیں جو شوبز چھوڑ کر صرف بچوں میں مگن ہیں

image
 
ماں بننا یقیناً ایک اتنی بڑی ذمہ داری ہے جس کا اندازہ صرف وہی کرسکتے ہیں جو اس ذمہ داری کو بھرپور انداز میں نبھارہی ہیں۔۔۔شوبز میں ایسے کئی ستارے ہیں جنہوں نے اپنے عروج پر شادی کی اور پھر شوبز کو خیر آباد ہی کہہ ڈالا۔۔۔وہ اب صرف بچوں میں ہی اتنی مگن ہیں کہ زندگی میں اور کچھ نظر نہیں آتا-
 
صنم چوہدری
صنم چوہدری نے جب شادی کی تو اس وقت وہ ٹاپ اداکاراؤں میں ہی شمار ہورہی تھیں اور ایک کے بعد ان کا کوئی نا کوئی بڑا پراجیکٹ سامنے آرہا تھا۔۔۔فیصل قریشی کے ساتھ تو کبھی کوئی اور۔۔۔لیکن اچانک ہی یہ خبر گردش کرنے لگی کہ صنم چوہدری نے شادی کرلی اور وہ ملک سے باہر چلی گئیں۔۔۔ابھی شادی کو ایک سال بھی نہیں گزرا کہ ان کے گھر ننھے شاہ ویر چوہان نے قدم رکھ دیا اور صنم چوہدری نے اپنے فینز کو یہ خبر سناتے ہوئے ایک بہت پیاری تصویر شیئر کی جس میں ان کی آنکھوں میں واضح ممتا کی چمک دیکھی جا سکتی ہے اور انہوں نے لکھا میری دنیا۔۔۔یعنی صنم کی دنیا بچے پر ہی ختم ہوتی ہے اور واپسی کا فی الحال تو کوئی امکان نہیں۔۔۔
image
 
صنم بلوچ
اداکارہ صنم بلوچ نے پراجیکٹ کیا اور اس کے بعد غائب ہوگئیں۔۔۔نا مارننگ شو اور نا ہی کوئی ڈرامہ نظر آیا۔۔۔جب ایک سال تک کوئی خبر نا آئی تو لوگوں نے سمجھ لیا کہ اداکارہ اب ملک سے جا چکی ہیں اور زندگی میں آگے بڑھ گئی ہیں۔۔۔کسی حد تک یہ بات سچ بھی ثابت ہوئی۔۔۔کیونکہ صنم بلوچ نے کینیڈا جاکر سکونت اختیار کی اور اپنی فیملی کو بھی بلوایا۔۔۔وہیں شادی بھی کی اور ایک بیٹی کی ماں بھی بن گئیں۔۔۔اب ان کی زندگی میں فی الحال تو صرف ان کی بیٹی ہی شامل ہے اور وہ اسی میں مگن اور خوش ہیں۔۔۔
image
 
انعم فیاض
اداکارہ انعم فیاض نے بھی بیٹے کے بعد کام کو جیسے ختم ہی کردیا۔۔۔ایک عرصہ تک ان کا کوئی پراجیکٹ سامنے نہیں آیا۔۔۔پھر ایک شو میں وہ اپنے بچے اور فیملی کے ساتھ آئیں جہاں انہوں نے بتایا کہ فی الحال تو گھر کی ماسی بھی میں ہی ہوں کیونکہ بچے کے سارے کام میں خود کرتی ہوں اور کرونا کے ان دنوں میں تو ہمارے گھر میں کوئی ہیلپر نہیں۔۔۔وہ اپنے بچے کو ہی زیادہ وقت دینا چاہتی ہیں جو کہ اس کا حق بھی ہے اور خود انعم فیاض کے لئے بھی ضروری۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: