اب لیپ ٹاپ جلدی خراب نہیں ہوگا ۔۔۔ جانئے وہ طریقے جن سے لیپ ٹاپ طویل عرصے تک ٹھیک کام کرے گا

image
 
آج کل لیپ ٹاپ تقریبا ً ہر گھر میں ہی موجود ہوتا ہے۔ چونکہ کورونا کی وجہ سے ”ورک فرام ہوم“ یعنی گھر سے کام کرنے یا ”آن لائن کلاس“ لینے کا ایک کلچر بن چکا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ اب ہر گھر میں ہی لیپ ٹاپ موجود نظر آ رہا ہے۔ اب چونکہ گھر سے کام زیادہ دیر تک کرنا پڑ رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ لیپ ٹاپ کئی گھنٹے زیادہ چلتا ہے، جس کی وجہ سے بار بار اسے چارجنگ پر لگانا پڑتا ہے۔ جس کی وجہ سے لیپ ٹاپ کی بیٹری پر منفی اثر پڑنے لگتا ہے۔ کورونا کی دوسری لہر کے دوران لیپ ٹاپ کو نگہداشت کی زیادہ ضرورت ہے۔ اس لئے کوشش کریں کہ اس کی کئیر زیادہ کریں تاکہ وہ طویل عرصے تک چل سکے اور آپ کے کام آسکے ۔ ظاہر ہے کہ لیپ ٹاپ اتنا سستا تو ہوتا نہیں ہے کہ خراب ہوجائے گا تو بار بار خرید لیا جائے گا۔ اس لئے مہنگے داموں خریدے جانے والے لیپ ٹاپ کی حفاظت کریں تاکہ وہ ٹھیک رہے۔ اگر آپ کو اپنے لیپ ٹاپ سے لگاؤ ہے تو پھر اس کی حفاظت کیلئے مندرجہ ذیل چند طریقے ضرور اختیار کریں۔
 
دوسری الیکٹرونک ڈیوائسز کو پاس نہ رکھیں:
لیپ ٹاپ کے پاس ایسی الیکٹرونک ڈیوائسز نہ رکھیں جن کی میگنیٹک فیلڈ زیادہ ہو۔ اس لئے جب بھی لیپ ٹاپ پر کام کریں تو موبائل فون کو پاس نہ رکھیں۔ تاکہ وہ لیپ ٹاپ کی مگنیٹک فیلڈ پر اثر انداز نہ ہو۔
image
 
ہر وقت کھلا نہ رکھیں:
جب کام ہو تب ہی بھی لیپ ٹا پ کو کھلا رکھیں، ورنہ فضول میں لیپ ٹاپ کو کھلا نہ رکھیں۔ کیونکہ اگر وہ بغیر کام کے کھلا رکھ دیا جائے تو اس کے کی بورڈ میں ریت یا دھول مٹی وغیرہ جمع نہ ہوسکے۔ ساتھ ہی اس کے کی بورڈ پر پانی یا کسی بھی چیز کے گرنے کا خدشہ رہتا ہے، اس لئے کوشش کریں کہ اسے ہر وقت کھلا نہ رکھیں۔ پانی کی گلاس یا چائے کے کپ کو لیپ ٹاپ کے نزدیک نہ رکھیں۔
image
 
لیپ ٹاپ کو بیڈ، تکئے یا گھٹنوں پر نہ رکھیں:
چونکہ آج کل آن لائن کلاسز ہو رہی ہیں، یا کچھ لوگ گھر سے آفس کا کام کر رہے ہیں، اس لئے لوگ تھکن کو دور کرنے یا آرام دہ ماحول میں بیٹھنے کیلئے صوفے، بیڈ پر بیٹھ کر تکئے یا گھٹنوں پر لیپ ٹاپ رکھ لیتے ہیں اور گھنٹوں اسی طرح لیپ ٹاپ استعمال کرتے ہیں۔ ایسا کرنے سے جہاں لیپ ٹاپ خراب ہوسکتا ہے وہیں انسان کی اپنی صحت کو بھی نقصان پہنچ سکتاہے۔ کیونکہ اس طرح بیٹھنے کی وجہ سے لیپ ٹاپ سے نکلنے والی ہیٹ کی وجہ سے لیپ ٹاپ گرم، اوورہیٹ ہو جاتا ہے اور وہ جلدی خراب ہو سکتا ہے۔ اگر چاہتے ہیں کہ لیپ ٹاپ طویل عرصے تک ٹھیک کام کریں تو اسے ٹیبل یا لیپ ٹاپ اسٹینڈ پر رکھ کر استعمال کریں ۔
image
 
لیپ ٹاپ بیگ:
طویل عرصے تک لیپ ٹاپ ٹھیک رہے، اس کے لئے ضروری ہے کہ ایک اچھا لیپ ٹاپ بیگ خریدیں۔ جب بھی لیپ ٹاپ بیگ خریدیں تو دیکھ لیں اس میں فوم یا کشن موجود ہو۔ تاکہ اگر وہ ہاتھ سے چھوٹ جائے اور گرجائے تب بھی آپ کے لیپ ٹاپ کو کچھ نقصان نہ پہنچ سکے۔ تاہم ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جاتے وقت لیپ ٹاپ بیگ کو بھی احتیاط سے رکھیں تاکہ اسے جھٹکے نہ پڑیں یا اسے زور سے نہ رکھیں۔
image
 
لیپ ٹاپ اسکرین اور پین:
اگر آن لائن کلاس لیتے وقت یا گھر سے آفس کا کام کرتے وقت ہاتھ میں پین یا پینسل پکڑنے کی عادت ہے اور اس پین کو لیپ ٹاپ کی اسکرین پر بار بار نہ لگائیں۔ اس عادت کی وجہ سے اسکرین پر اسکریچ، نشانات یا لائنیں پڑ سکتی ہیں۔ یاد رکھیں کہ لیپ ٹاپ کی اسکرین بہت نازک ہوتی ہے، اس لئے اس کی صفائی کیلئے بھی خاص طور پر ”مونیٹر وائپس“ استعمال کریں تاکہ اس کی اسکرین خراب نہ ہوسکے۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: