میری بہن کو میری اداکاری نہیں پسند۔۔۔شوبز کی بہنیں جو اپنی بہنوں کی بات مانتی ہیں

image
 
بہنوں کو رشتہ ایسا رشتہ ہے جس میں نوک جھونک تو ہوتی ہے لیکن یہ ایک دوسرے کے لئے کبھی برا نہیں سوچتیں۔۔۔بلکہ ہمیشہ کوئی نا کوئی اچھی بات ضروری سوچتی ہیں جس سے بہن کا بھلا ہوجائے۔۔۔شوبز میں بھی ایسی کئی بہنیں ہیں جو اپنی بہن کی بات مانتی ہیں۔۔۔
 
صبور علی
اداکارہ صبور علی کئی ڈراموں میں نظرآتی ہیں اور ان کی اداکاری کو پسند بھی کیا جاتا ہے لیکن ایک انٹرویو میں انہوں نے کافی کھل کر بتایا کہ میری بہن سجل کو میری اداکاری بالکل پسند نہیں۔۔۔وہ یہ کہتی ہے کہ تم اوور ایکٹنگ کرتی ہو اور وہ میرے کوئی ڈرامے نہیں دیکھتی۔۔۔سجل علی خود ایک منجھی ہوئی اداکارہ ہیں اور شاید وہ اپنی بہن کو بھی اسی نہج پر دیکھنا چاہتی ہیں اس لئے اکثر اس کو ستانے کے لئے ایسی باتیں کر جاتی ہیں ۔۔۔لیکن صبور نے کہا کہ میں اپنی بہن کے مشورے ضرور سنتی ہوں۔۔۔
image
 
رمشا خان
اداکارہ رمشا خان ایک انتہائی سادہ اور منجھی ہوئی اداکارہ ہیں لیکن سچ تو یہ ہے کہ انہیں پہننے اوڑھنے کا نا تو کوئی شوق ہے اور نا ہی کوئی سمجھ۔۔۔ندا یاسر کے مارننگ شو میں آکر جب ندا نے ان سے کہا کہ بہت ہی اچھا آئی شیڈو لگایا ہے ہرے رنگ کے ساتھ گولڈن ۔۔۔تو رمشا نے فوراً کہا کہ میں تو ہرے پر ہرا ہی لگا لیتی ۔۔۔مجھے اس بات کی کوئی تمیز نہیں۔۔۔لیکن میری بہن نے کہا کہ کپڑوں کے رنگ کا مت لگا لینا ، گولڈن لگا لو۔۔۔یعنی رمشا نے بھی اپنی بہن کی رائے کو سب سے اہم جانا۔۔۔
image
 
ماورہ
اداکارہ ماورہ کو اکثر بہت جذباتی کرداروں میں دیکھا گیا ہے اور وہ اپنے کردار کو بخوبی نبھاتی بھی ہیں لیکن ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ کس طرح وہ اپنی بڑی بہن عروہ کی باتوں کو نا صرف سنتی ہیں بلکہ اپنے ڈرامہ کے کرداروں کو بھی عروہ سے مشورہ کرنے کے بعد ہی سوچتی ہیں اور ہاں کرتی ہیں۔۔۔یعنی ماورہ کو بھی اپنی بڑی بہن پر کافی اعتماد ہے کہ وہ کوئی بھی مشورہ غلط نہیں دے سکتیں۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: