|
|
شوبز میں ایسے کئی ستارے ہیں جو بظاہر تو بہت ماڈرن نظر آتے ہیں لیکن
اگر ان کی سوچ کو سمجھا اور پرکھا جائے تو وہ اندر سے آج بھی بہت
پریٹیکل ارو بہت بہترین سوچ کے مالک ہیں۔۔۔ |
|
فیمینزم کا نعرہ لگانے والی بہت ساری خواتین میں سے ایک عفت عمر بھی ہیں جو
اپنے شو میں آنے والے ہر مہمان سے اس حوالے سے لازمی بات کرتی ہیں اور
چاہتی ہیں کہ ان کے شو میں آنے والا جواب بھی انہیں ان کی مرضی سے
دے۔۔۔یعنی وہ یہ کہے کہ عفت واقعی جو تحریک فیمینسٹس چلا رہی ہیں وہ بہترین
ہے اور ان کے نعرے لاجواب ہیں۔۔۔ |
|
لیکن کچھ ایسے اداکار ہیں جو ایسی باتوں پر بہت ہی کرارا جواب دیتے ہیں اور
جنہیں اس بات کا قطعی کوئی خوف نہیں ہوتا کہ عفت عمر ہی کہیں برا نا مان
جائیں- |
|
|
|
کچھ عرصہ پہلے ایمان علی بنیں مہمان اور انہوں نے بہت کھل کر ہر بات کا
جواب دیا۔۔۔عفت نے پوچھا کہ اس بارے میں آپ کا کیا خیال ہے تو ایمان نے
جواب دیا کہ مجھے لگتا ہے کہ یہ بہت غلط طریقہ ہے اپنے حق مانگنے کا ۔۔۔جو
دکھایا جارہا ہے وہ غلط ہے۔۔۔ |
|
عفت عمر نے چونک کر کہا کہ مطلب آپ کو لگتا ہے کہ یہ سب غلط ہے۔۔۔جس پر
ایمان علی نے بہت کھل کر کہا کہ ہاں اگر روٹی بنادے گی میاں کے لئے تو کیا
برائی ہے۔۔۔ |
|
عفت عمر نے بہت حقارت سے کہا کہ اگر اس کا دل نا چاہے تب بھی اس پر زبردستی
یہی ہے کہ تم ہی بناؤ روٹی کیونکہ تمہارا کام ہے یہ۔۔۔بھئی وہ یہ بھی تو
کہہ سکتی ہے کہ نہیں دل چاہ رہا میں نہیں بناؤں گی روٹی۔۔۔ |
|
|
|
اس پر ایمان علی نے فوراً کہا ہاں بالکل اور یہی مرد بھی کہہ سکتا ہے کہ
بھئی نہیں دل چاہ رہا دفتر جانے کا تو نہیں جاؤں گا کام پر۔۔۔ |
|
کچھ اسی طرح کی سوچ عائشہ عمر کی بھی ہے۔۔۔وہ یہ سمجھتی ہیں کہ خواتین کو
با اختیار ہونا چاہئے لیکن وہ عورت کی حد سے بھی اچھی طرح واقف ہیں اور اس
بات کو سمجھتی ہیں کہ ہمیں ان کا احترام کرنا چاہئے۔۔۔ |