سائرہ یوسف کی دس باتیں جو بتاتی ہیں کہ وہ کتنی سادہ دل ہیں

image
 
شوبز میں کچھ جوڑیوں کو معصوم اور چھوٹا مان کر بھی بہت پیار ملا۔۔۔ان میں سے ایک تھی سائرہ اور شہروز کی جوڑی۔۔اب یہ ایک نہیں لیکن سائرہ یوسف کی ایسی کئی باتیں ہیں جنہیں اگر انٹرویوز میں سنا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ وہ بہت ہی سادہ اور معصوم ہیں۔۔
 
کچھ سال پہلے سائرہ اپنی بہن علیشباء یوسف کیساتھ حسن شہریار یاسین کے شو میں آئیں۔۔۔شو کی نوعیت کے حساب سے میزبان نے کچھ باتیں پہلے سے ہی ان کی فیملی سے معلوم کی تھیں تاکہ ان پر حیرت کا پہاڑ گرے۔۔۔ان میں سے کچھ باتوں پر سائرہ کا جواب ظاہر کرتا تھا کہ وہ ہر طریقے سے گھر کو بنانا چاہتی تھی-
 
سائرہ نے بتایا کہ وہ پچھلے دنوں شہروز سے ناراض تھیں کیونکہ انہوں نے گیم کھیلنا شروع کئے اور روشنی مجھے برداشت نہیں۔۔۔کیونکہ رات کی نیند اس لئے بھی ضروری ہے، صبح بیٹی کو خود اسکول چھوڑنے جاتی ہوں ۔۔۔
 
میزبان نے پوچھا کہ ہالی وڈ کی آفر بھلا کیوں ٹھکرائی۔۔۔تو سادہ سا جواب تھا کہ وہ کردار میرے لئے قطعی نامناسب تھا۔۔۔یہ حقیقت ہے کہ سائرہ نے کبھی شہروز کے ساتھ رہتے ہوئے کوئی ایسا پراجیکٹ نہیں کیا جس سے وہ خفا ہو۔۔
 
image
 
سائرہ کا کہنا تھا کہ وہ رومانٹک تو نہیں لیکن اگر شہروز سے مقابلہ کیا جائے تو کم سے کم اس سے تو زیادہ ہی رومانٹک ہوں۔۔۔
 
علیشباء کا کہنا تھا کہ اگر انا کی بات آئے تو مجھ سے زیادہ سائرہ میں ہے۔۔۔
 
سوشل میڈیا سے سائرہ کو تھوڑی سی شکایت تھی کہ پہلے کہ لوگ اتنی محنت کرکے نام بناتے تھے اور اب ایک بلاگر بھی ہٹ ہے اگر اس کا کوئی پیج ہے تو لوگ کہتے ہیں کہ تم اسے نہیں جانتیں؟ جیسے وہ کوئی بہت کام کرکے آیا ہو۔۔۔
 
میزبان نے پوچھا کہ اس ریس کا حصہ ہو اور پارٹیوں میں نہیں جاتیں، ملتی ملاتی نہیں۔۔۔جس پر سائرہ نے سادگی سے کہا کہ مجھے ضروری نہیں لگتا۔۔۔۔
 
اس سوال کے جواب میں کہ کس اداکارہ کی اداکاری دیکھ کر آگ لگ جاتی ہے تو جواب دیا فوراً کہ ماورہ۔۔۔
 
image
 
جب پوچھا کہ کون ایسا میزبان ہے جس کی میزبانی بالکل نہیں پسند ۔۔۔تو فوراً جواب دیا عامر لیاقت حسین۔۔۔یعنی جو دل میں وہی زبان پر۔۔۔
 
سائرہ نے بتایا کہ میری امی کو ہمارے ٹی وی پر کام کرنے سے اعتراض نہیں لیکن ان کرداروں پر اعتراض ہے جس میں رونا دھونا ہو یا ان کی بیٹیوں کو خوامخواہ مارا یا دبایا جائے۔۔۔
 
معصومیت میں یہ تک کہہ گئیں کہ ایک اداکارہ ہیں جنہیں ڈانس نہیں آتا وہ صرف پوز مارتی ہیں اور وہ ہیں صبا قمر۔۔۔
 
اسکرین پر آنے والے کئی لوگ جواب دیتے ہوئے گھبراتے ہیں کیونکہ انہیں خوف ہوتا ہے لابی سے نکلنے کا لیکن سائرہ یوسف کی شخصیت نے بہت واضح بتا دیا کہ میں وہی کہتی ہوں جو دل میں ہو۔۔۔لگی لپٹی نا بولتی ہوں اور نا ہی سنتی ہوں۔۔۔
YOU MAY ALSO LIKE: