|
|
ماں اور بیٹی کا رشتہ تو یوں بھی بڑا ہی
خاص ہوتا ہے اور بیٹیاں بہت چھوٹی عمر سے ہی اپنی ماؤں کی ماں بن جاتی ہیں
اور ان کا احساس بھی کرتی ہیں ۔۔۔شوبز میں بھی ایسی کئی مائیں ہیں جو خوش
قسمت ہیں کہ ان کے گھر میں یہ ننھی پریاں موجود ہیں۔۔۔ |
|
سعدیہ امام
اور ان کی بیٹی |
سعدیہ امام کے گھر میں ننھی میرب کا وجود
کسی نعمت سے کم نہیں۔۔۔سعدیہ کا کہنا ہے کہ اکثر میں دیر سے سو کر اٹھوں تو
ننھی میرب مجھے پریشان نہیں کرتیں بلکہ اپنا ناشتہ بھی خود ہی کر لیتی
ہیں۔۔۔جب میرے سر میں درد ہو تو باقاعدہ اپنے ننھے ننھے ہاتھوں سے میرے سر
کا مساج کرتی ہیں اور میرب کا کہنا ہے کہ میں مما کو بالکل تنگ نہیں کرتی
بلکہ اکثر ان کے بال بھی بناتی ہوں اور میک اپ بھی کرتی ہوں۔۔۔سعدیہ امام
کا کہنا ہے کہ میرب ایک ایسی بچی ہے جو بہت بڑے دل کی مالک ہے اور کسی کو
روتا نہیں دیکھ سکتیں۔۔۔اپنی چیز بھی دوسروں کو دے دیتی ہیں دل بڑا کر کے۔۔۔ |
|
|
کرن ناز
اور ان کی بیٹی |
نیوز اینکر کرن ناز کے گھر میں بہت چھوٹی
سی ننھی پری ہیں اور کرن کے گھر کی رونق ہیں۔۔۔یہ ننھا سا چیٹر باکس اپنے
اندر بہت ساری باتیں رکھتا ہے اور بولنے کی کافی شوقین ہیں اپنی امی کی
طرح۔۔۔ننھی عائشہ نے بتایا کہ میں تو کھانا بھی خود ہی بناتی ہوں جس پر ان
کی امی کا منہ بھی کھلا کا کھلا ہی رہ گیا۔۔۔عائشہ نے بتایا کہ وہ اکثر مما
کو کھلونوں کی ضد کرکے تنگ کرتی ہیں اور ڈانٹتی بھی ہیں۔۔۔مما کے بالوں سے
کھیلتی بھی ہیں اور اپنی خالہ ، نانا اور اپنے ابا کی لاڈلی ہیں۔۔۔ |
|
|
تحریم
زبیری |
اینکر اور اداکارہ تحریم زبیری کی بیٹی اب
تھوڑی بڑی ہو رہی ہیں لیکن دونوں ماں بیٹی کا رشتہ ہے کافی کھٹا
میٹھا۔۔۔تحریم کا کہنا ہے کہ یہ اپنی ہر بات منواتی ہیں اور اگر نا مانو تو
ناراض ہوجاتی ہیں۔۔۔انہیں بال کٹوانے کا شوق ہے لیکن ان کے ابا چاہتے ہیں
کہ یہ لمبے بال ہی رکھیں۔۔ان کی بیٹی کو پسند ہے کہ جب بھی مما اسکول لینے
آئیں تو تیار ہو کر آئیں اور اپنے بالوں کو سیٹ کرکے آئیں۔۔ |
|