میں ترکش جیولری کا بزنس بھی چلاتی ہوں۔۔۔شوبز ستاروں کے باصلاحیت بچے

image
 
کہتے ہیں کہ شوبز میں کام کرنے والی مائیں بھلا کیا جانیں کہ بچوں کو کیسے پالتے ہیں لیکن در حقیقت ایسی کئی مائیں ہیں جنہوں نے اپنے بچوں کو نا صرف بہترین تربیت دی بلکہ ان کی صلاحیتوں کو بھی ابھارا-
 
لیلیٰ زبیری اور ان کی بیٹی تانیہ
لیلیٰ زبیری نے اداکاری کا آغاز کوئٹہ سینٹر سے کیا اور انہیں کاظم پاشا نے ہی متعارف کروایا۔۔۔لیکن اپنے اس شوق کو آگے بڑھاتے ہوئے بھی لیلیٰ زبیری نے اپنی بیٹیوں پر بہت خاص توجہ دی۔۔۔جب تانیہ چھوٹی تھی تو اس کو بہترین اداکاری پر ایوارڈ بھی دیا گیا اور یہ ایوارڈ پہلی بار کسی بچے کے لئے اس کے اچھے کام پر متعارف کروایا گیا تھا۔۔۔لیکن لیلیٰ نے اپنی بیٹی کی تعلیم کے پیش نظر انہیں اس فیلڈ سے دور رکھا۔۔۔تانیہ نے ندا یاسر کے شو میں بتایا کہ کس طرح وہ ندا یاسر کے ساتھ گزارا بچپن یاد کرتی ہیں اور دونوں کلاس فیلو بھی تھیں۔۔۔لیکن اب تانیہ ایک اسکول کی ایچ آر کو سنبھالنے کے ساتھ ساتھ باقاعدہ ترکش جیولری کا بزنس بھی کرتی ہیں اور اس کی ایک بہت اہم وجہ یہ بھی ہے کہ ان کی شادی ایک ایسے شخص سے ہوئی جو آدھا ترکش اور آدھا پاکستانی ہے۔۔۔لیکن وہ ہمیشہ سے بہترین اداکارہ رہیں اور لیلیٰ زبیری نے اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت کو اولین رکھا۔۔۔
image
 
پروین اکبر اور ان کی بیٹی رابعہ
پروین اکبر پاکستان ٹیلی ویژن کی بہت سینئر اداکارہ ہیں لیکن انہیں وہ مقام نہیں مل پایا جتنا انہوں نے کام کیا۔۔۔لیکن انہوں نے اپنے بچوں کو بہترین دوستانہ ماحول فراہم کیا اور انتہائی باصلاحیت بچے شوبز انڈسٹری کو دیئے۔۔۔ان کی بیٹی رابعہ کلثوم نا صرف ایک بہترین اداکارہ ہے بلکہ بہت اچھی ڈانسر اور بہت اچھی انسان بھی ہے۔۔۔پروین اکبر نے اپنے بچوں کو ہمیشہ جھک کر ملنا سکھایا اور ان کی بیٹی رابعہ نے بہت چھوٹی عمر میں ہی اپنا نام بنایا ہے اور اب فلم کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔۔۔
image
 
صائمہ قریشی اور ان کا بیٹا
اداکارہ صائمہ قریشی کو ان کے بیٹے کے ساتھ شو میں دیکھا گیا تو اندازہ ہوا کہ ڈرامہ ’’بے وفا‘‘ میں ایک نکھٹو بھائی کی حیثیت سے بہترین اداکاری کرنے والا دانیال ان کا بیٹا ہے۔۔۔دانیال نے اسکرین پر اپنے سفر کا آغاز بہت کامیابی سے کردیا ہے اور وہ صائمہ قریشی کے ساتھ کھڑے ہوکر اپنی عمر سے کافی بڑے معلوم ہورہے تھے جبکہ صائمہ کا خود کہنا ہے کہ بچے نے ایک دم ہی قد نکال لیا۔۔۔بچوں کی تربیت کے حوالے سے صائمہ قریشی کی کوشش کامیاب رہی۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: