یہ تو اچھی بھلی تھیں۔۔ایمن منال پر اٹھے سوال

image
 
شوبز انڈسٹری میں ایسی کئی لڑکیاں آئیں جنہوں نے انتہائی سادگی اور بردباری کے ساتھ اپنا وقت گزارا اور گزار بھی رہی ہیں اور ان میں سے کئی کو باقاعدہ مثال بنایا جاتا ہے۔۔۔یہ وہ لڑکیاں ہوتی ہیں جو غیر ضروری پارٹیوں کا اور اسکینڈلز کا نشانہ بھی نہیں بنتیں اور ان کے پہناوؤں میں ان کی تہذیب اور شرم و حیا واضح نظر آتی ہے۔۔۔
 
ایسی ہی لڑکیوں میں ایمن اور ان کی بہن منال کا شمار بھی کیا جاتا تھا۔۔۔ایمن نے تو شادی کی اور اب وہ اپنے شوہر کے ساتھ ایک خوش و خرم زندگی گزار رہی ہیں لیکن ان کے جانے کے بعد شوبز میں جو بھی پراجیکٹس ان کے حصے میں آنے تھے وہ منال کی جھولی میں آگرے اور منال نے بہت ہی کامیابی سے انہیں نبھایا بھی ۔۔۔لیکن ان بہنوں کی زندگی میں تبدیلیاں سب کو ہی نظر آنے لگیں۔۔
 
 
ایمن کی شادی کے وقت بہت سارے لوگوں کا خیال تھا کہ اب منظور خان اور منال ایک ہوجائیں گے لیکن منال نے اپنے راستے جدا کرلئے۔۔۔اس کی وجہ سمجھ میں جب آئی جب انہیں ایک نئے ساتھی کے ہمراہ دیکھا جانے لگا اور سوشل میڈیا پر اس کا اظہار بھی ہونے لگا۔۔۔ایک مڈل کلاس گھرانے سے تعلق رکھنے والی دو چھوٹی سی بہینیں جب انڈسٹری میں آئی تھیں تو اس وقت کوئی نہیں جانتا تھا کہ یہ اتنی کامیاب ہوں گیں لیکن انہوں نے اپنی محنت اور شاندار اداکاری سے خود کو منوایا۔۔۔لیکن اب یہی کامیابی حال ہی میں منال کی تصاویر سے پیچھے جا رہی ہیں۔۔۔
 
اداکارہ نور بخاری نے تو ایک پوسٹ بھی لگائی جس میں انہوں نے کھل کر کہا کہ یہ شادی سے پہلے لگائی جانے والی وہ تصاویر ہیں جو کسی صورت قابل قبول نہیں اور اس میں منال ایک لڑکے کے ساتھ اتنے کھلے انداز میں تصاویر بنوارہی ہیں جس کا مقصد سمجھ میں نہیں آیا۔۔۔جب نکاح بھی نہیں تو یہ کیا ہے۔۔۔لوگوں نے نور کو بھی باتیں سنائیں لیکن حقیقت تو یہ ہے کہ وہ ایک طرح سے سچ ہی کہہ رہی ہیں۔۔۔
 
image
 
دونوں بہنوں نے جس انداز میں اپنی سالگرہ منائی وہ اس سالگرہ سے کہیں مختلف ہیں جو کچھ سال پہلے گھر والوں کے ساتھ منائی جاتی تھیں۔۔۔
YOU MAY ALSO LIKE: