|
|
مستقل ہاتھوں میں رہنے کی وجہ سے اسمارٹ فون پر جراثیم طویل وقت تک
براجمان رہتے ہیں جو باآسانی کسی کو بھی بیمار بنا سکتے ہیں- لیکن اب
برطانیہ کی ایک کمپنی نے ایسا اسمارٹ فون تخلیق کرنے کا دعویٰ کیا ہے
جو اپنے اوپر موجود جراثیموں کو ہلاک کردے ہوگا- |
|
CAT S42 نامی اسمارٹ فون کا یہ نیا ماڈل کیٹرپلر برانڈ کے ماتحت تیار کیا
گیا ہے جسے آئی پی 68 کی درجہ بندی حاصل ہے- اس درجہ بندی کا مطلب یہ ہوتا
ہے کہ اس شے کو دھول اور پانی سے مکمل تحفظ حاصل ہے اور صنعت کار اصل میں
صارفین کو بہتے ہوئے پانی کے نیچے اپنے فون دھونے اور صاف کرنے کی ترغیب
دیتا ہے۔ |
|
لیکن 2021 کے آغاز سے ، کیٹ سی 42 پر "بائیو ماسٹر اینٹی مائکروبیل
ٹیکنالوجی" کے نام سے ایک نئی ٹیکنالوجی کی بدولت تحفظ کی ایک اضافی تہہ
بھی ہوگی، جو کہ جراثیم کے پھیلاؤ کو روکنے کا سبب بنے گی۔ |
|
دنیا کے اس پہلے اینٹی بیکٹیریل فون کی تیاری کے دوران اس کی کیسنگ کی
تخلیق میں چاندی کے ذرات کو کچھ ایسے انداز میں شامل کیا جائے گا جو فون کو
نہ صرف خوبصورت بنائیں گے بلکہ اسے جراثیموں کے پھیلاؤں کے حوالے سے تحفظ
بھی فراہم کریں گے- |
|
|
|
اگرچہ بائیو ماسٹر ٹیکنالوجی بیکٹیریا یا وائرس کو مکمل طور پر ہلاک نہیں
کرتی ہے، لیکن فون تیار کرنے والی کمپنی Bullit کا دعویٰ ہے کہ یہ
ٹیکنالوجی 15 منٹ کے اندر اندر بیکٹیریا کی تعداد کو 80 فیصد اور 24 گھنٹوں
کے اندر اندر 99.9 فیصد کم کرسکتی ہے۔ |
|
لیکن کمپنی کی جانب سے اس بات پر زور دیا جارہا ہے کہ S42 کو باقاعدگی سے
صابن اور پانی، یہاں تک کہ بلیچ سے دھویا جائے، تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے
کہ یہ فون صاف ستھرا رہتا ہے۔ |
|
|
|
بلٹ گروپ کے نائب صدر پیٹر کننگھم نے کہا ، "یہ ہمارے صارفین کی صحت یا
معاشرتی نگہداشت کے اندر کام کرنے والے ، اور اپنے کام کے لئے متعدد سائٹوں
پر جانے والے افراد کے لیے بہت ضروری ہے۔" |
|
یاد رہے کہ کیٹ ایس 42 پہلے ہی مارکیٹ میں موجود ہیں ، لیکن بائیو ماسٹر
اینٹی مائکروبیل ٹیکنالوجی کے ساتھ ملنے والا یہ خصوصی ماڈل اگلے سال کے
شروع میں ہی دستیاب ہو گا۔ |