|
|
یہ تو فطرت کا قانون ہے کہ خون بولتا ہے اور اس کی طاقت
کا اندازہ اس طرح ہوتا ہے جب آپ کسی دادا دادی کے سامنے ان کے پوتا یا پوتی
کو کچھ کہہ کر دیکھ لیں۔۔۔اچھی طرح پتہ چل جائے گا کہ آپ نے کتنی بڑی غلطی
کردی ہے۔۔۔کچھ ایسا ہی شوبز ستاروں کے ساتھ بھی ہے جن کے بچے اپنے دادا کے
کچھ اتنے لاڈلے ہیں کہ ان کی محبت دیکھ کر رشک آتا ہے۔۔۔ |
|
امل منیب اور ان کے دادا |
منیب بٹ کی بیٹی امل کو اکثر نانا نانی کی گود میں یا
خالہ ماموں کے ساتھ ہی زیادہ تر دیکھا گیا ہے ۔۔۔لیکن سچ تو یہ ہے کہ اس
ننھی شہزادی کے دیوانے ددھیال والے بھی بہت زیادہ ہیں۔۔۔منیب بٹ کے گھر کا
یہ کھلونا اپنے دادا کی کافی لاڈلی ہیں۔۔۔رات کو کہانی بھی سنتی ہیں اور
اپنے دادا کے ساتھ گاڑی میں بھی سفر کرنا پسند ہے۔۔۔ |
|
|
بہروز سبزواری اور ان کی
پوتی نورے |
یہ سچ ہے کہ بہروز سبزواری کے بیٹے اور بہو میں علیحدگی
ہوگئی ہے لیکن ان کی پوتی نورے کو کوئی ان سے دور نہیں کر سکتا۔۔۔ننھی نورے
دادا کی کچھ اتنی دیوانی ہیں کہ ان کی سالگرہ کا کیک بھی خود ہی کاٹ لیتی
ہیں۔۔۔ہر کامیابی کی پذیرائی دادا سے ہی چاہئے ہوتی ہے اور دادا کے چہرے کی
مسکراہٹ بھی مزید گہری ہوجاتی ہے جب اپنی خوبصورت شہزادی کو دیکھ لیتے ہیں۔۔۔ |
|
|
رشید ناز اور ان کی
پوتیاں |
سینئر اداکار رشید ناز کے بیٹے کی شادی اداکارہ دیبا کی
صاحبزادی مدیحہ رضوی سے ہوئی تھی اور اب ان کے گھر دو ننھی پوتیاں راج کرتی
ہیں۔۔۔جی ہاں وہ تمام لوگ جو سمجھتے ہیں کہ اداکار رشید ناز کو کافی سنجیدہ
دیکھا ہے تو کبھی ان سے ان کی پوتیوں کے ساتھ ملاقات کرکے دیکھ لیں۔۔۔دو
نوں کی باتیں سن کر رشید ناز کے قہقہے نہیں رکتے اور وہ ان کے ساتھ اپنا
پورا دن آرام سے گزار سکتے ہیں کیونکہ یہ شہزادیاں انہیں بور ہی نہیں ہونے
دیتیں۔۔ |
|